قومی

SC takes suo motu cognizance on CCTV: ملک بھر کے تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے لیا ازخود نوٹس

سپریم کورٹ نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ملک بھر کے تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے معاملے کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ جسٹس وکرم ناتھ کی سربراہی میں عدالت نے پوچھا کہ اب تک تھانوں اور ایجنسیوں کے دفاتر میں کتنے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں؟ کیمرے کام کر رہے ہیں یا نہیں اس کی نگرانی کون کر رہا ہے؟ ریکارڈنگ کو کب تک محفوظ رکھا جا رہا ہے؟

عدالت نے کیا کہا؟

عدالت نے کہا کہ پولیس حراست میں غیر انسانی واقعات کو روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی لازمی ہے۔ یہ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اب اس معاملے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس سے پہلے اس سلسلے میں دائر درخواست پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تنبیہ کرتے ہوئے اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔

سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ دوے نے کیا کہا؟

کیس کی سماعت کے دوران سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ دوے نے کہا تھا کہ اب بھی ملک بھر کے بیشتر پولیس اسٹیشنوں اور مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے دفاتر میں مناسب سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں۔ جو کیمرے نصب ہیں وہ یا تو کام نہیں کر رہے یا ان کی کوالٹی خراب ہے۔ کیمرے کی کوالٹی اتنی خراب ہے کہ اس کی آڈیو اچھی نہیں ہے، دھندلا دکھائی دیتا ہے۔ 2020 میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی، ای ڈی اور این آئی اے سمیت دیگر تفتیشی ایجنسیوں کے دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے اور ریکارڈنگ کا سامان نصب کرنے کی ہدایت دی تھی۔

سپریم کورٹ کی ہدایت

سپریم کورٹ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی کہ ملک بھر کے ہر تھانے میں داخلی اور خارجی راستوں، مین گیٹ، لاک اپ، کوریڈور، لابی اور ریسپشن کے علاوہ کئی دیگر مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں تاکہ کوئی بھی کیمرے کی نظروں سے بچ نہ سکے۔ اس کا مقصد حراست میں پوچھ گچھ کے دوران شفافیت کو برقرار رکھنا اور انسانی حقوق کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا پولیس کی زیادتیوں کو روکنا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کو پولیس تفتیش اور عدالتی کارروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کئی اہم شواہد فراہم کرتی ہے جس سے کسی کیس میں فرق پڑ سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago