قومی

Supreme Court Suo Moto: سیلاب-بارش پرسپریم کورٹ سخت، ازخود نوٹس لے کرمرکزی حکومت کو بھیجا نوٹس، 4 ریاستوں سے بھی مانگا جواب

Supreme Court Suo Moto: سپریم کورٹ نے شمالی ہندوستان میں سیلاب اور بارش پر ازخود نوٹس لیا ہے اور مرکزی حکومت سمیت 4 ریاستوں کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگا ہے۔ سپریم کورٹ نے پنجاب، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور جموں وکشمیر میں زبردست بارش اور سیلاب سے متعلق گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔ چیف جسٹس بی آرگوئی نے کہا کہ اس سال بہت زیادہ بارش اور خوفناک سیلب دیکھی ہے۔ اس پر ریاستوں سے جواب مانگا ہے۔ پہلی نظر میں لگ رہا ہے کہ بڑے پیمانے پر غیرقانونی کٹائی ہوئی ہے۔

چیف جسٹس نے دیا میڈیا رپورٹس کا حوالہ

 چیف جسٹس آف انڈیا بی آرگوئی نے کہا کہ میڈیا رپورٹس میں بھی ہماچل پردیش میں سیلاب آنے کے دوران بڑی تعداد میں لکڑی کے لاٹھی بہتے ہوئے دکھائی دیئے۔ یہ ایک سنگین موضوع ہے اورتین ہفتوں کے اندر چاروں ریاستیں معاملے پرجواب داخل کریں۔ وہیں چیف جسٹس نے سالسٹرجنرل سے بھی کہا کہ مرکزی حکومت بھی اس معاملے پرسنجیدگی سے دھیان دے، کیونکہ یہ صرف قدرتی آفت کا معاملہ نہیں ہے بلکہ ممکنہ طورپریہ شاید انسانوں کے بنائے ہوئے اسباب کی وجہ سے پیدا ہونے والا بحران ہے، جس سے جان ومال کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔

پنجاب میں ایسے ہیں سیلاب کے بعد حالات

واضح رہے کہ مانسون سیزن 2025 میں شدید بارش نے پنجاب، ہماچل پردیش، جموں وکشمیراوراتراکھنڈ میں شدید تباہی مچائی ہے۔ پنجاب میں 1988 کے بعد بدترین سیلاب آیا ہے۔ ریاست کے تمام 23 اضلاع سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گرداس پور، پٹھان کوٹ، فاضل کا، کپورتھلا، ترن تارن، فیروزپور، ہوشیارپور، امرتسرمیں حالات سب سے زیادہ خراب ہیں۔ 1500 سے 1600 گاؤں سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ 1.48 لاکھ ہیکٹرزمین پرکھڑی فصلیں برباد ہوچکی ہیں۔

40 افراد ہلاک، ساڑھے تین لاکھ لوگ بے گھر

تقریباً 40 افراد جان گنوا چکے ہیں۔ تقریباً ساڑھے تین لاکھ لوگ بے گھرہوگئے ہیں۔ دریائے ستلج اورراوی تیزی سے بہہ رہے ہیں۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا ہے اورریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔ لوگوں کی بحالی کی ضرورت ہے۔ بھگونت مان حکومت نے سیلاب سے متاثرہ تمام اضلاع کوآفت زدہ قراردیا ہے۔ اٹاری-واگھہ بارڈراورکرتارپورکاوریڈورزیرآب آگئے ہے۔ بھاکڑا ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے تجاوزکرگئی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

2 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

2 hours ago