سپریم کورٹ نے سنبھل جامع سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے روزاترپردیش کی سنبھل مسجد معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر25 اگست تک اسٹیٹس کو برقراررکھنے کی ہدایت دی۔ جسٹس پی ایس کی بنچ راسیمہا اورجسٹس اتل ایس چندورکرالہ آباد ہائی کورٹ کے 19 مئی کے حکم کے خلاف سنبھل مسجد کمیٹی کی عرضی پرسماعت کررہے تھے۔ ہندوفریق کی درخواست پرہائی کورٹ نے کہا تھا کہ سنبھل میں واقع شاہی جامع مسجد کے خلاف مقدمہ عبادت گاہوں کے قانون کے تحت نہیں آئے گا۔
درخواست گزارکی جانب سے سینئروکیل حذیفہ احمدی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ انہوں نے دلیل دی کہ ہائی کورٹ کے اس نتیجے کوچیلنج کرنا ہے کہ یہ کیس عبادت گاہوں سے متعلق قانون کے تحت نہیں آئے گا۔ اس پرجسٹس نرسمہا نے پوچھا کہ کیا اس کیس کوعبادت گاہوں کے قانون سے متعلق درخواستوں سے جوڑا جانا چاہئے۔
ہندو فریق نے کیا دی دلیل؟
ایڈوکیٹ وشنوشنکرجین، جوہندوفریق کی طرف سے پیش ہوئے، نے دلیل دی کہ اس معاملے میں عبادت گاہوں کے قانون سے متعلق مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ چونکہ سنبھل مسجد آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے ذریعہ محفوظ ایک یادگارہے، اس لیے یہ ایکٹ کے دائرہ کارسے باہرہے۔ انہوں نے کہا کہ مدعی صرف یادگارتک رسائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ وشنوشنکرجین نے مزید دلیل دی کہ عدالت کی ایک اوربنچ نے آج ایک حکم جاری کیا ہے کہ اے ایس آئی کے ذریعہ محفوظ یادگارعبادت گاہوں کے قانون کے تحت نہیں آتی ہے۔ اس کے بعد بنچ نے وشنوشنکرجین کو یہ حکم پیرکوپیش کرنے کوکہا۔ جسٹس نرسمہا نے کیس کی سماعت پیرتک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس حکم کو دیکھیں گے۔ ہم کوئی متضادحکم پاس نہیں کرنا چاہتے۔ تب تک اسٹیٹس کوبرقراررکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ہائی کورٹ نے کردی تھی مسجد کمیٹی کی درخواست مسترد
ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے 19 نومبر2024 کے حکم کوچیلنج کرنے والی مسجد کمیٹی کی درخواست کو مسترد کردیا تھا، جس میں مسجد کے احاطے کی مقامی تحقیقات کے لیے ایک ایڈوکیٹ کمشنرکا تقررکیا گیا تھا۔ کمشنرکے گزشتہ سال نومبرمیں مسجد کے دورے سے علاقے میں فرقہ وارانہ تشدد ہوا تھا۔ بعد میں، سپریم کورٹ نے نومبر2024 میں نچلی عدالت کی کارروائی پراس وقت تک روک لگا دی، جب تک کہ ہائی کورٹ مسجد کمیٹی کے چیلنج پراپنا فیصلہ نہیں سنا دیتی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
مرکزی وزیر برائے ریل اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی…
اردو زبان کی ترویج اور اس کے فروغ کے لیے خدمات اور خصوصی تعاون پر…
اتر پردیش کو 4 حصوں میں تقسیم کرنے کے اوم پرکاش راج بھر کے بیان…
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ…
22 ستمبر سے نئی دہلی میں اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کے سربراہان کی تیسری قومی…
اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اسکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی، غیر…