ایچ ایس بی سی کے تازہ فلیش پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (PMI) سروے کے مطابق، بھارت کی نجی شعبے کی معیشت نے اگست 2025 میں اپنی تاریخ کی سب سے تیز رفتار ترقی کی، جس کی وجہ نئے آرڈرز میں زبردست اضافہ رہا۔
ایچ ایس بی سی فلیش انڈیا کمپوزٹ آؤٹ پٹ انڈیکس — جو مینوفیکچرنگ اور سروسز کے شعبوں میں پیداوار میں ماہ بہ ماہ تبدیلیوں کو ظاہر کرتا ہے — جولائی میں 61.1 سے بڑھ کر اگست میں 65.2 تک پہنچ گیا۔ یہ دسمبر 2005 میں سروے کے آغاز کے بعد سب سے بڑی چھلانگ ہے۔
سروے میں کہا گیا ہے کہ:”اگست کے مہینے میں بھارت کی نجی شعبے کی معیشت نے دسمبر 2005 سے اب تک کی سب سے تیز رفتار توسیع دیکھی۔”
اس نمو کا بڑا سبب فروخت میں غیر معمولی اضافہ تھا، جس نے معیشت کے تمام شعبوں میں سرگرمی کو بڑھایا۔ کاروباروں نے ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکہ سے آنے والے کسٹمرز کی جانب سے طلب میں نمایاں اضافہ رپورٹ کیا۔
ایچ اسی بی سی فلیش انڈیا مینوفیکچرنگ PMI بھی جولائی میں 59.1 سے بڑھ کر اگست میں 59.8 ہو گیا، جو جنوری 2008 کے بعد سب سے زیادہ سطح ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کے کارخانوں کی حالت میں بہتری آئی ہے۔
سروے کے مطابق:”اگست میں بھارتی مصنوعات اور خدمات کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ مینوفیکچررز اور سروس فراہم کنندگان دونوں نے نئے آرڈرز میں تیز رفتار اضافے کی اطلاع دی۔”
ایچ ایس بی سی فلیش انڈیا سروسز PMI بزنس ایکٹیویٹی انڈیکس جولائی کے 60.5 سے بڑھ کر اگست میں 65.6 پر پہنچ گیا — جو ایک آل ٹائم ہائی ہے۔
ایچ ایس بی سی کی چیف انڈیا اکنامسٹ پرانجل بھنڈاری کے مطابق:”سروسز کا PMI ایک نئی بلند ترین سطح 65.6 پر پہنچا، جس کی وجہ گھریلو اور برآمدی آرڈرز میں زبردست اضافہ تھا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ:”اگرچہ برآمدی آرڈرز میں اضافہ جولائی کی سطح پر ہی برقرار رہا، لیکن مارجنز بہتر ہوئے کیونکہ پیداوار کی قیمتوں میں اضافہ ان پٹ لاگت کے مقابلے میں زیادہ رہا۔”
بھارت کا ہدف ہے کہ وہ اگلے چند عشروں میں اپنی معیشت کو 10 ٹریلین ڈالر تک لے جائے۔ اس مقصد کے لیے مینوفیکچرنگ کو معیشت کی بنیاد بنایا جا رہا ہے، جس میں سیمی کنڈکٹرز، الیکٹرانکس، الیکٹرک گاڑیاں، قابل تجدید توانائی، اور دفاعی سازوسامان اہم محرکات بن کر ابھر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
شلوک کی تشریح کے مطابق، جو لوگ اس عارضی دنیا اور جسمانی شناخت کو ہی…
ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…
ان انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 27 اکتوبر کو کی جائے گی۔ اسی دن یہ…
وائی ایس آر کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الزام لگایا کہ آندھرا…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر تنظیم فاطمہ نے کہا…
تبت میں جمعرات کی دیر رات آئے زلزلے سے جان و مال کا بھاری نقصان…