قومی

Lok Sabha Election 2024: سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت پرفیصلہ کیا محفوظ، 9 مئی کو ہوگی آئندہ سماعت

لوک سبھا الیکشن کے دوران سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت سے متعلق فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ حالانکہ معاملے کی سماعت مکمل ہوگئی تھی، لیکن بغیر فیصلے سنائے ہوئے بینچ اٹھ گئی۔ اب اس معاملے پر سماعت 9 مئی کو ہوگی، تب فیصلہ آنے کی امید ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اورجسٹس دیپانکرکی بینچ نے سماعت مکمل کرلی ہے۔ حالانکہ عدالت نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔ سماعت کے دوران عدالت نے جو تبصرہ کیا ہے، اس سے لگتا ہے کہ انتخابی مہم چلانے کے لئے انہیں عبوری ضمانت دی جاسکتی ہے۔ ججوں نے ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے ایڈیشنل سالسٹر جنرل ایس وی راجو سے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی گرفتاری سے پہلے اوربعد کی کیس فائلوں کو پیش کرنے کو بھی کہا۔

سپریم کورٹ نے کیا یہ اہم تبصرہ

سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران تبصرہ کیا کہ اروند کیجریوال عادتاً مجرم نہیں ہیں۔ اروندکیجریوال عوام کے ذریعہ منتخب کئے گئے وزیراعلیٰ ہیں۔ لوک سبھا الیکشن 6 ماہ میں ہونے والی فصل نہیں ہے۔ 5 سال میں ایک بارلوک سبھا الیکشن ہوتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ کیجریوال کے انتخابی تشہیرکرنے پرکوئی پریشانی نہیں ہے۔ یہ معاملے دوسرے معاملات سے الگ ہیں۔ یہاں حالات معمول پرنہیں ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کیجریوال وزیراعلیٰ ہیں اورالیکشن کا موسم چل رہا ہے۔ کیجریوال کے خلاف کوئی اورمعاملہ بھی درج نہیں ہے۔

سپریم کورٹ میں ای ڈی نے دی یہ دلیل

سالسٹر جنرل نے اروند کیجریوال کوعبوری ضمانت دینے کی عرضی پرسماعت کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اروند کیجریوال کو ضمانت دینے پرغورنہیں کرنا چاہئے۔ انتخابی تشہیرکے لئے عبوری ضمانت دینا، صحیح نہیں ہوگا۔ اس سے لوگوں میں غلط پیغام جائے گا۔ سپریم کورٹ سےغلط پیغام نہیں جانا چاہئے۔ مائی لارڈ، اگرعام آدمی پارٹی گرفتاری کوچیلنج دینے جیسی عرضیوں پر منی ٹرائل کریں گے توپھرجانچ آگے کیسے بڑھے گی؟ دہلی کے وزیراعلیٰ واحد ایسے وزیراعلیٰ ہیں، جن کے پاس پورٹ فولیو نہیں ہے۔ وہ کسی فائل پردستخط نہیں کرتے۔ یہاں تک کہ وزیراعظم بھی فائلوں پردستخط کرتے ہیں اوراس میں وزارت بھی شامل ہیں۔ کیجریوال نے پیش نہ ہو کرای ڈی کے 6 ماہ برباد کئے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

4 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

5 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

5 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

5 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

6 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

7 hours ago