ملک میں آج تیسرے مرحلے کی ووٹنگ چل رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف آج ہی کے دن کانگریس پارٹی کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کانگریس کی سابقہ لیڈراور میڈیا کوآرڈینیٹر رادھیکا کھیڑا نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔ دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں رادھیکا کھیڑا کے ساتھ ہی فلم اداکار شیکھرسمن نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ بی جے پی لیڈر ونود تاؤڑے نے دونوں کی شمولیت پارٹی میں کرائی ہے۔ اس دوران شیکھر سمن نے کہا کہ میں خود کو لیڈر نہیں مانتا، لیکن ہمارا بھی ایک سماجی فریضہ ہے۔ ہم بھی اپنے ملک کو توسیع شدہ دیکھنا چاہتے ہیں، اس میں تعاون دینا چاہتے ہیں۔
بی جے پی میں تعاون دینے کے بعد شیکھرسمن نے یہ بھی کہا کہ انہیں کل تک معلوم نہیں تھا کہ وہ آج بی جے پی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت کچھ خود بخود ہوجاتا ہے، میں بی جے پی میں مثبت سوچ کے ساتھ آیا ہوں۔ مجھے بھگوان (خدا) کا حکم ملا اور میں بی جے پی میں شامل ہونے آگیا۔
10 سال میں آئی بڑی تبدیلی: شیکھرسمن
شیکھر سمن نے میڈیا سے بات چیت می کہا کہ 15-10 سال پہلے ہم جہاں تھے، آج اس سے بہت آگے بڑھ چکے ہیں، ہرعلاقے میں تبدیلی آئی ہے۔ پہلے جہاں ٹھہراؤ آگیا تھا، اب اس میں رفتار آگئی ہے۔ شیکھرسمن نے کہا کہ اسٹار پرچارکوں یا لوک سبھا الیکشن جیسا کچھ سوچ کر نہیں آیا ہوں۔ پارٹی مجھے کوئی بھی ذمہ داری دے گی، اسے قبول کروں گا۔ انہوں نے اس دوران ہیرا منڈی کی کامیابی سے متعلق بھی خوشی ظاہرکی۔
رادھیکا کھیڑا نے کانگریس چھوڑںے کی بتائی وجہ
وہیں، بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد رادھیکا کھیڑا نے کہا کہ میں دو دن پہلے تک کانگریس میں تھی۔ اپنی زندگی کے 22 سال پارٹی کو دے دیا۔ میں کہنا چاہتی ہوں کہ جو اپنا گھرنہیں سنبھال پا رہے ہیں، وہ 5 گارنٹی میں سے ایک خاتون کے نیائے یا انصاف کی بات کرتے ہیں۔
شیکھرسمن نے 2012 میں دیا کانگریس سے استعفیٰ
فلم، ٹی وی اور تھیئیٹر کے اداکار شیکھرسمن سال 2009 میں بہار میں پٹنہ صاحب سے لوک سبھا کا الیکشن لڑچکے ہیں۔ اس سال انہوں نے بہاری بابو شتروگھن سنہا سے مقابلہ کیا تھا۔ شتروگھن سنہا تب بی جے پی میں تھے۔ اس سال شیکھر سمن کو بری طرح سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد سال 2012 میں ہی شیکھر سمن نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…