قومی

Lalu Prasad Yadav in Deoghar Fodder Scam: دیودھر چارہ گھوٹالہ کیس میں لالو کے خلاف سی بی آئی کی عرضی پر سپریم کورٹ اپریل میں کرے گی سماعت

نئی دہلی :بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کے خلاف دیودھر چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا کی معطلی کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ آف انڈیا اپریل سے سماعت کرے گا۔ مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی نے عدالت عظمیٰ میں عرضی دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سزا یافتہ ملزمان غیر قانونی طور پر باہر ہیں اور ان کی سزا کی معطلی کو برقرار نہیں رکھا جانا چاہیے۔ منگل کے روز جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس این کے سنگھ پر مشتمل بنچ نے اس معاملے پر ابتدائی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سی بی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ تمام ملزمان سزا سنائے جانے کے بعد بھی باہر ہیں، جو قانوناً درست نہیں ہے۔ انہوں نے عدالت سے سزا کی معطلی کے احکامات کو منسوخ کرنے کی اپیل کی۔

اس پر عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ متعلقہ فائلیں طویل عرصے سے زیر التوا ہیں۔ عدالت نے کہا کہ اپریل میں باقاعدہ سماعت کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔ ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ جن مقدمات میں مدعا علیہان کا انتقال ہو چکا ہے، انہیں بند کر دیا جائے گا۔ دیودھر چارہ گھوٹالہ 1990 سے 1994 کے درمیان پیش آیا، جس میں دیودھر چارہ گھوٹالہ سے تقریباً 89 لاکھ روپے کی مبینہ خرد برد کا الزام ہے۔ اس کیس میں لالو پرساد یادو کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔ سال 2017 میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے انہیں تین سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

تحقیقات کے مطابق محکمہ حیوانات دیودھر کو ادویات اور اسپتال کے سامان کی خریداری کے لیے تقریباً 4.7 کروڑ روپے جاری کیے گئے تھے،قابل ذکر بات یہ ہے کہ  الزام ہے کہ فرضی رسیدوں کے ذریعے 89 لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکال لی گئی۔ لالو یادو پر عہدے کے غلط استعمال کا بھی الزام ہے، جس کے تحت انہوں نے جانچ سے متعلق فائل کو مبینہ طور پر اپنے پاس روکے رکھا۔ یہ معاملہ سنگین ہونے پر باقاعدہ جانچ کے احکامات دیے گئے تھے۔ لالو پرساد یادو نہ صرف دیودھر چارہ گھوٹالہ کیس میں بلکہ چار دیگر معاملات میں بھی سزا یافتہ ہیں۔ انہیں چائیباسہ ٹریژری سے غیر قانونی نکاسی کے دو مقدمات، دمکا ٹریژری کیس اور ڈورانڈا معاملے میں بھی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔ اب سپریم کورٹ میں ہونے والی آئندہ سماعت اس طویل قانونی لڑائی کا اہم مرحلہ ثابت ہو سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Test Match: ٹیسٹ: شانتو اور رحیم کی جوڑی نے افغانستان کے خلاف 159 رنز جوڑے، تیسرے دن تک بنگلہ دیش کو 329 رنز کی برتری

بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 223 رنز بنائے، حسن محمود نے…

31 minutes ago

Ranji Trophy 2026-27: رنجی ٹرافی، بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا پھر چلا جادو، سمرن کی سنچری، راہل اور یشسوی فلاپ

محمد شامی نے رنجی ٹرافی 27-2026 میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

32 minutes ago

Russia Ukraine Energy Ceasefire: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان، روس اور یوکرین کے درمیان ’انرجی سیز فائر‘ نافذ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان توانائی…

1 hour ago

Rahul Gandhi Announces Supreme Court March: راہل گاندھی کی سپریم کورٹ تک مارچ کی اپیل، چیف جسٹس کو سونپا جائے گا میمورنڈم

سی ای سی گیانیش کمار کے استعفے اور مبینہ ووٹ چوری کے خلاف 12 اکتوبر…

1 hour ago

PM Modi Fishermen Project: وزیر اعظم مودی کا ماہی گیروں کو بڑا تحفہ، ہزاروں کروڑ روپے کے منصوبوں کو منظوری، چنئی فشنگ ہاربر ہوگا جدید

پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت مچھلی کی پیداوار، کولڈ اسٹوریج اور سمندری خوراک…

2 hours ago