سپریم کورٹ۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: وقف (ترمیمی) قانون، 2025 کے خلاف پورے ملک سے 70 سے زیاہ عرضیاں سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہیں، جن پرسپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ جمعہ کے روزاس معاملے میں ایک اورعرضی داخل کی گئی، لیکن سپریم کورٹ نے اس پرسماعت سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ وقف معاملے میں اگلی سماعت 5 مئی کوہوگی۔ عرضی گزاروں نے اپنے حلف نامہ میں دعویٰ کیا ہے کہ وقف ایکٹ میں کی گئیں یہ ترامییم آرٹیکل 26 کی خلاف ورزی کرتی ہیں، جومذہبی اداروں کواپنے معاملات کو سنبھالنے کی آزادی دیتا ہے۔
مسلم فریق نے اپنے حلف نامہ میں کہی یہ بڑی بات
اس درمیان، جمعہ کے روزمسلم فریق کی طرف سے مولانا سید ارشد مدنی اورجمیل مرچنٹ نے جوابی حلف نامہ داخل کیا، جس میں کہا گیا کہ مرکزی حکومت نے اپنے جواب میں شہریوں کوحاصل آئینی حقوق کی غلط تشریح کی ہے۔ عرضی گزاروں نے سپریم کورٹ کے سال 2020 کے محمد سلیم بنام ہندوستانی حکومت فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی حقوق کی تشریح پہلے ہی واضح کی جاچکی ہے۔ اس کے باوجود حکومت قانون کومناسب ٹھہرانے کی کوشش کررہی ہے، جونامناسب ہے۔
مرکزی حکومت نے لگایا تھا افواہ پھیلانے کا الزام
وہیں، اس سے پہلے سماعت کے دوران مرکزی حکومت کی طرف سے اقلیتی امورکی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری شیرشا شیخ محی الدین نے سپریم کورٹ میں 1,332 صفحات کا جواب دیا تھا۔ حکومت نے واضح کیا کہ وہ ایکٹ کے کسی بھی التزام پرعدالت کے ذریعہ روک لگانے کی مخالفت کرتی ہے اوریہ ترک دیا کہ عدالت کوصرف آخری فیصلہ دینا چاہئے۔ نہ کہ قانون پرروک لگانا چاہئے۔ حکومت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سال 2013 کے بعد وقف املاک میں 20 لاکھ ہیکٹیئرسے زیادہ کا اضافہ”حیران کرنے والا“ ہے۔ حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ ”وقف بائی یوزر“ کوآئینی تحفظ نہ دینے سے کسی مسلم شخص کو وقف قائم کرنے سے روکا نہیں جا رہا ہے۔
مرکزی حکومت نے حلف نامہ میں کرائی تھی یقین دہانی
حکومت نے الزام لگایا کہ ایک ”جان بوجھ کرخوف کی کہانی“ پھیلائی جارہی ہے، جس سے یہ خوف پھیلایا جا رہا ہے کہ بغیردستاویزوالے اوقاف اس قانون سے متاثرہوں گے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے دیئے گئے جواب میں کہا گیا تھا کہ ”وقف بائی یوزر“ کومنظوری دینے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ان کا رجسٹریشن 8 اپریل، 2025 تک ہوگیا ہو۔ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں دیئے گئے حلف نامے میں واضح کردیا تھا کہ 5 مئی تک کسی بھی وقف املاک کوغیرمؤثرنہیں کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ سینٹرل وقف کونسل اورریاستی وقف بورڈوں میں کوئی نئی جوائننگ کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…