قومی

’’عدالتیں آستھا کی بنیاد پرفیصلہ نہیں کرسکتیں…‘‘ سبری مالا معاملے میں مرکزی حکومت کا حلف نامہ، حیض والی خواتین کے داخلے کی مخالفت

کیرالہ کے سبری مالا مندرمیں خواتین کے داخلے کے معاملے پرسپریم کورٹ میں آج منگل کے روز(7 اپریل، 2026) سے سماعت شروع ہوگئی ہے۔ سپریم کورٹ کی 9 ججوں کی آئینی بنچ اس کیس کی سماعت کررہی ہے اورمرکزی حکومت نے اس معاملے میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیض والی خواتین کوداخلے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے اوریہ کہ عدالتیں عقیدے یا آستھا پرفیصلہ نہیں کرسکتیں۔

سبری مالا کیس میں جب سپریم کورٹ نے دائرنظرثانی درخواستوں کی سماعت شروع کی تومرکزی حکومت نے حیض والی خواتین کے مندرمیں داخلے کی مخالفت کی۔ مرکزنے کہا کہ عدالتیں عقیدے (آستھا) یا اعتماد کی بنیاد پرفیصلہ نہیں کرسکتیں۔ بھگوان ایپّا برہمچاری ہیں اورخواتین سے اجتناب کرتے ہیں۔ ایپّا کے عقیدت مند ایک الگ فرقہ ہیں۔ مزید برآں، سبری مالا نظرثانی کی درخواستوں کے جواب میں، مرکزنے تمام خواتین کوداخلے کی اجازت دینے والے 2018 کے فیصلے پرنظرثانی کی حمایت کی۔

حکومت نے دی یہ بڑی دلیل

حکومت نے دلیل دی کہ مسئلہ صرف صنفی مساوات کا نہیں ہے بلکہ مذہبی عقیدے اورروایات کا بھی ہے۔ عدالتوں کو ضروری مذہبی طریقوں یا دیوتا کی صفات کی دوبارہ تشریح نہیں کرنی چاہئے۔ مرکزی حکومت نے یہ بھی کہا کہ عدالتی جائزہ کوآئینی اصولوں کا احترام کرنا چاہئے اورمذہبی اصولوں کومتعلقہ برادریوں پرچھوڑدیا جانا چاہئے۔

9 ججوں کی بینچ کرے گی نظرثانی 

سپریم کورٹ نے آج 9 ججوں کی بینچ کے سامنے سبری مالا نظرثانی درخواستوں سے متعلق ایک ریفرنس کی سماعت شروع کی، جہاں عدالت آرٹیکل 25 اور26 کے تحت عقیدے (آستھا) سے متعلق معاملات میں ‘ضروری مذہبی طریقوں’ کے اصول اورعدالتی نظرثانی کی حدود کا جائزہ لے گی۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: راج ماتا وجے راجے سندھیا کی یوم پیدائش پر امت شاہ کا خراجِ عقیدت

امت شاہ نے اپنے پیغام میں راج ماتا کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں…

43 minutes ago

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

2 hours ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

4 hours ago