نئی دہلی: آسام اسمبلی انتخابات 2026 کی مہم کے آخری دن دہلی میں بھی شدید سیاسی سرگرمیاں دیکھنے کومل رہی ہیں۔ دو دن قبل کانگریس پارٹی نے آسام کے وزیراعلیٰ (چیف منسٹر) ہیمنتا بسوا سرما اوران کی اہلیہ رنکی بھوئیاں سرما پرسنگین الزامات عائد کئے تھے۔ اس کے بعد رنکی بھوئیاں سرما نے جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی۔ شکایت کے بعد آسام پولیس کی ایک ٹیم دہلی پولیس کے ساتھ منگل کے روز (7 اپریل، 2027) کانگریس لیڈرپون کھیڑا کے دہلی واقع رہائش گاہ پہنچی۔ آپ کوبتا دیں کہ پون کھیڑا نے ہیمنتا بسوا شرما کی بیوی پرتین پاسپورٹ رکھنے کا الزام لگایا تھا۔
پون کھیڑا کے گھرپہنچی پولیس
ذرائع کے مطابق، آسام پولس کی ایک ٹیم دہلی کے نظام الدین واقع پون کھیڑا کی رہائش گاہ پہنچ گئی ہے۔ حالانکہ وہ اس وقت دہلی میں موجود نہیں ہیں۔ قبل ازیں آسام میں کانگریس لیڈرپون کھیڑا اورگوروگوگوئی نے اتوارکی شام (5 اپریل) کو وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما پرسنگین الزامات عائد کیے تھے اوران سے تین سوالوں کے جواب دینے کوکہا تھا کہ آیا ان کا خاندان بیرون ملک جائیدادوں اورکمپنیوں کا مالک ہے۔
پون کھیڑا نے لگایا تھا یہ الزام
پون کھیڑا نے یہ الزامات 9 اپریل کوآسام میں ہونے والی ووٹنگ سے صرف چاردن قبل اتوارکونئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران لگائے۔ بعد میں اسی شام کانگریس پارٹی کی جانب سے گوہاٹی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعلیٰ سے تین سوالات پوچھے: کیا ان کی اہلیہ یا خاندان دبئی میں جائیداد کے مالک ہیں؟ کیا ان کی امریکہ کے وہ ویومنگ میں کمپنیوں کے مالک ہیں، یا سیل کمپنیوں میں ان کی سرمایہ کاری ہے۔
مسلم مخالفت پرمبنی ہے ہیمنتا کی سیاست: پون کھیڑا
پون کھیڑا نے سوال اٹھایا کہ کیا ہیمنتا بسوا سرما کے پاس بھی ایک سے زیادہ پاسپورٹ ہیں؟ کیا وہ آسام الیکشن ہارنے کے بعد کہیں بھاگنے کی تیاری میں ہیں؟ آسام کے سی ایم پرالزام لگاتے ہوئے، انہوں نے کہا، ”ہیمانتا بسوا سرما کی پوری سیاست مسلمانوں کے خلاف نفرت پرمبنی ہے، لیکن ان کی بیوی کے پاس دومسلم ممالک کے پاسپورٹ ہیں، کیسے؟ ہندوستانی قانون کے مطابق، آپ دوہری شہریت نہیں رکھ سکتے، تو کیا رنکی بھوئیاں سرما کے پاس بھی بھارتی پاسپورٹ ہے؟ کیا ملک کے وزیرداخلہ امت شاہ کواس بات کا علم تھا کہ ان کے گود لئے ہوئے بیٹے کی بیوی کے پاس تین پاسپورٹ ہیں؟ وزیرداخلہ امت شاہ کو جواب دینا چاہئے- کیا وہ ایس آئی ٹی کی تشکیل کریں گے اوراس معاملے کی تحقیقات کرائیں گے؟”
بھارت ایکسپریس اردو-
اویسی نے حال ہی میں بھوپال میں منعقد اپنے پروگرام کا بھی ذکر کیا۔ وہاں…
واقعے کے بعد سرکاری طبی مرکز میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات پر بھی سوال…
پریم سنگھ کے پاس اس وقت تقریباً 6.3 کلوگرام سونا ہے، جسے وہ روزانہ پہن…
ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے دہلی پولیس پارک اور اس کے آس پاس…
گزشتہ ہفتے روس اور یوکرین دونوں نے توانائی اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے…
آچاریہ لوکیش کے خطاب نے سیمینار میں موجود سیکڑوں نوجوانوں، فوجیوں اور دانشوروں میں نیا…