قومی

ہیمنت سورین کو نہیں ملی انتخابی تشہیر کے لئے راحت، سپریم کورٹ نے خارج کی عبوری ضمانت عرضی

جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے داخل عبوری ضمانت عرضی کو سپریم کورٹ نے بدھ کو خارج کردیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہم آپ کی عرضی کو منظوری نہیں دیں گے۔ عدالت نے ہیمنت سورین کے وکیل کپل سبل سے کہا کہ آپ عرضی واپس لے لیں۔ عدالت کا حکم مانتے ہوئے کپل سبل نے عرضی واپس لے لی۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کپل سبل سے کہا کہ ہم آپ سے مطمئن نہیں ہیں۔ آپ کی عرضی میں واضح نہیں کیا گیا کہ نچلی عدالت نے معاملے پرنوٹس لے لیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ آپ نے ایک ہی وقت پرعدالت میں دو مطالبات کئے ہیں۔ ایک عبوری ضمانت کا اور دوسرا گرفتاری کو چیلنج دینے کا۔ معاملے کی سماعت کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دلیل دی کہ اگرہیمنت سورین کو انتخابی تشہیرکے لئے عبوری ضمانت دی جاتی ہے تو جیل میں بند سبھی لیڈر ضمانت کا مطالبہ کریں گے۔

ہیمنت سورین زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں رانچی کی جیل میں بند ہیں۔ ہیمنت سورین نے اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دیئے جانے کے عدالت عظمیٰ کے حکم کا حوالہ دیا تھا۔ انہوں نے اپنے لئے بھی اسی طرح کی راحت دینے کی گزارش کی تھی۔ ہیمنت سورین کے خلاف جانچ رانچی میں 8.86 ایکڑزمین سے متعلق ہے، جس کے بارے میں ای ڈی کا الزام ہے کہ اسے انہوں نے غیرقانونی طریقے سے حاصل کیا ہے۔ اس سے پہلے منگل کو بھی سپریم کورٹ میں ان کی عرضی پرسماعت ہوئی تھی۔ جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس ستیش چندرشرما کی تعطیلی بینچ نے معاملے کی آگے کی سماعت کے لئے بدھ کا دن مقررکیا تھا۔

عدالت نے کیا سوال؟

سپریم کورٹ نے منگل کو ہیمنت سورین سے پوچھا کہ مبینہ زمین گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں ان کے خلاف ای ڈی کی شکایت پرنچلی عدالت کے نوٹس لینے کے بعد کی آئینی عدالت ان کی گرفتاری کی قانونی حیثیت کا جائزہ لے سکتی ہے۔ بنچ نے ہیمنت سورین کے وکیل سے کہا کہ وہ پہلے وضاحت کریں کہ باقاعدہ ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد انہیں لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کے لئے عبوری ضمانت کیسے دی جاسکتی ہے۔ سورین کے وکلاء نے عدالت کے سوالات کا جواب دینے کے لیے بدھ تک کا وقت مانگا تھا۔

ای ڈی نے کی عرضی کی مخالفت

ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے ایڈیشنل سالسٹرجنرل ایس وی راجو نے ہیمنت سورین کی عبوری ضمانت عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے دلیل دی کہ ان کا معاملہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے الگ ہے، جنہیں عام انتخابات میں تشہیر کرنے کے لئے 10 مئی کو عبوری ضمانت دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے ہیمنت سورین کے خلاف پہلی نظر میں ایک معاملہ پائے جانے کے بعد 4 اپریل کو استغاثہ کی شکایت کا نوٹس لیا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

6 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

48 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago