سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے جمعہ کو قومی اہلیت داخلہ ٹیسٹ (NEET) کے ایک طالب علم کی گزشتہ ماہ خودکشی کے معاملے کی سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کوٹا پولیس اور راجستھان حکومت کی سرزنش کی۔ سپریم کورٹ نے پوچھاکہ ایک ریاست کے طور پر آپ کیا کر رہے ہیں؟ صرف کوٹا میں ہی طالب علم خودکشی کیوں کر رہے ہیں؟ آپ اس کے بارے میں کیا کر رہے ہیں؟جسٹس جے بی پارڈیوالا اور جسٹس آر مہادیون کی بنچ نے ریاستی حکومت سے پوچھاکہ کیا آپ نے بطور ریاست اس پر کچھ سوچا ہے؟” ایس آئی ٹی نے اس معاملے میں کیا کیاہے؟
سپریم کورٹ نے پایا کہ کوٹا طالب علم کے معاملے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر درج کیوں نہیں ہوئی؟ آپ ہمارے فیصلے کی نافرمانی کر رہے ہیں۔ کوٹا میں اب تک کتنے نوجوان طلباء کی موت ہو چکی ہے؟ یہ طلباء کیوں مر رہے ہیں؟اس دوران کوٹا پولیس افسر کو طلب کیا گیا اور پوچھا گیا کہ ایف آئی آر کیوں درج نہیں کی گئی۔ انہیں 14 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔
آئی آئی ٹی کھڑگپور کے طالب علم کی موت پر سپریم کورٹ نے سوال اٹھایا کہ ایف آئی آر درج کرنے میں چار دن کی تاخیر کیوں ہوئی؟ عدالت نے عہدیداروں کو تنبیہ کی کہ یہ بہت سنگین معاملات ہیں اور انہیں ہلکا نہ لیا جائے۔سپریم کورٹ نے اس سال کے شروع میں ملک میں طلبہ کی خودکشی کے مسلسل بڑھتے ہوئے واقعات پر دیے گئے اپنے فیصلے کا حوالہ دیا۔ عدالت نے کہا کہ فیصلے کے مطابق ایف آئی آر فوری درج کی جائے۔ ہم اس معاملے پر بہت سخت موقف اختیار کر سکتے ہیں، شاید توہین بھی، لیکن ہم اس مرحلے پر مزید کچھ کہنے سے گریز کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
برطانیہ کے شاہی جوڑے کا 16 سے 18 نومبر تک تین روزہ دورۂ ہند، ممبئی…
یوپی اسمبلی انتخابات 2027 کے لیے کانگریس نے 181 سیٹوں پر دعویٰ پیش کیا، اجے…
نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے اپنے مضمون میں بتایا ہے کہ ایکلویہ ماڈل…
انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے قبائلی یوم فخر کے موقع…
’ سوشل میڈیا ، ایمان ، اخلاقیات اور ذمہ داری ‘ کے موضوع پر جماعت…
بھگوان برسا منڈا کی 151ویں یومِ پیدائش کے موقع پر انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ…