قومی

BJP MLA Kanwar Lal Meena Legislation Cancelled: راجستھان میں کم ہوگئی بی جے پی کی تعداد، کنورلال مینا کی رکنیت منسوخ

Kanwar Lal Meena Legislation Cancelled: راجستھان میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کنورلال مینا کی رکنیت منسوخ کردی گئی ہے۔ باراں ضلع کی انتا سیٹ سے رکن اسمبلی رہے کنورلال مینا نے 20 سال پرانے معاملے میں دو دن پہلے ہی ٹرائل کورٹ میں سرینڈر کیا تھا۔ انہیں عدالت نے تین سال کی سزا سنائی ہے۔ سپریم کورٹ سے بھی راحت نہ ملنے کے بعد  ٹرائل کورٹ نے انہیں 21 مئی تک سرینڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

اب سزایافتہ کنورلال مینا کی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی گئی ہے۔ اس کا کریڈٹ کانگریس لے رہی ہے۔ راجستھان کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے ‘ایکس’ پرلکھا، “کانگریس کے زبردست دباؤاوراپوزیشن لیڈرٹیکا رام کے ذریعہ سپریم کورٹ میں توہین عدالت (کنٹمپٹ آف کورٹ) کی عرضی پیش کرنے کے بعد آخرکار بی جے پی کے سزا یافتہ رکن اسمبلی کنورلال مینا کی رکنیت منسوخ کرنی پڑی۔ جمہوری نظام میں آئین سب سے بالاتر ہے۔”

23 دن بعد کنورلال کی رکنیت منسوخ

گووند ڈوٹا سرا نے مزید لکھا، “کانگریس یہ بات باربارآرایس ایس-بی جے پی کے لیڈران کوبتاتی رہے گی اورانہیں مجبورکرے گی۔ وہ آئین کے مطابق کام کریں۔ قانون کے مطابق، بی جے پی رکن اسمبلی کنورلال مینا کوعدالت سے تین سال کی سزا ہوتے ہی ان کی رکنیت منسوخ کر دی جانی چاہئے تھی، لیکن عدالت کے حکم کے 23 دن بعد بھی بی جے پی کے سزا یافتہ رکن اسمبلی کی رکنیت اسپیکرکے ذریعہ منسوخ نہیں کی گئی۔”

بی جے پی حکومت پرلگایا تعصب کا الزام

راجستھان کانگریس صدرنے الزام لگایا کہ اپوزیشن کے ذریعہ میمورنڈم سونپنے اور وارننگ دینے کے بعد بھی اسمبلی اسپیکرسزا یافتہ رکن اسمبلی کوبچاتے رہے۔ اس دوران انہوں نے ایک مجرم کو بچانے کے لئے نہ صرف متعصبانہ رویہ اپنایا بلکہ آئینی التزامات اورعدالت کے حکم کی خلاف ورزی کی۔ گووند سنگھ ڈوٹا سرا ن مزید کہا، “آخرکار: جیت حقیقت کی ہوئی اور کنورلال مینا کی رکنیت منسوخ کرنی پڑی۔ کیونکہ ملک میں قانون اورآئین پرعمل کرانے کے لئے کانگریس کی فوج موجود ہے۔ ایک ملک میں دو قانون نہیں ہوسکتے۔”

کیا ہے 20 سال پرانا معاملہ؟

دراصل، یہ معاملہ سال 2005 کا ہے۔ دانگی پورہ-راج گڑھ موڑ پرنائب سرپنچ الیکشن کے بعد دوبارہ ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ گاؤں والوں نے راستہ روک رکھا تھا۔ شکایت ملتے ہی اس وقت کے ایس ڈی ایم رام نواس مہتا سمیت دیگرافسران وہاں پہنچے۔ الزام تھا کہ اس دوران کنورلال مینا نے ایس ڈی ایم کی کنپٹی پرپستول تان دی تھی اورجان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ اس معاملے میں عدالت نے انہیں سزا سنائی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

50 minutes ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

1 hour ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

11 hours ago