Delhi Liquor Scam Case: سپریم کورٹ نے بی آرایس لیڈر کے کویتا کو ضمانت دے دی ہے۔ انہیں سی بی آئی اور ای ڈی کی طرف سے درج معاملوں میں ضمانت مل گئی ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ 5 ماہ سے حراست میں ہیں۔ گواہوں کی لمبی فہرست اورکئی دستاویز کے سبب نچلی عدالت میں مقدمے میں وقت لگے گا۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ وہ مقدمے کے حقائق پرنہیں جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ تلنگانہ کے سابق وزیراعلیٰ چندرشیکھر راؤ کی بیٹی اوربی آرایس کی ایم ایل سی کے کویتا 15 مارچ سے پولیس حراست میں ہیں۔ ہائی کورٹ نے یکم جولائی کو کے کویتا کی عرضی خارج کردی تھی۔ سپریم کورٹ نے کے کویتا کودونوں معاملوں میں 10-10 لاکھ روپئے کی ضمانت بانڈ بھرنے، گواہوں سے چھیڑچھاڑنہ کرنے اورگواہوں کومتاثرنہ کرنے کی شرط پرضمانت دینے کا حکم دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے جانچ ایجنسیوں سے پوچھا سوال
سماعت کے دوران جانچ ایجنسیوں ای ڈی اور سی بی آئی سے پوچھا کہ ان کے پاس کے کویتا کے گھوٹالے میں شامل ہونے کے کیا ثبوت ہیں اورجوثبوت ہیں وہ عدالت کو دکھائیں۔ سپریم کورٹ نے شراب پالیسی معاملے میں بی آرایس لیڈرکے کویتا کوضمانت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے اس حکم کوخارج کردیا، جس میں ان کی ضمانت عرضی خارج کردی گئی تھی۔
سماعت کے دوران پیش کی گئیں یہ دلیلیں
سماعت میں کے کویتا کی طرف سے سینئر وکیل مکل روہتگی شامل ہوئے۔ انہوں نے ضمانت دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں پہلے ہی عام آدمی پارٹی کے لیڈرمنیش سسودیا کوضمانت دی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ سی بی آئی اور ای ڈی بھی اپنی جانچ کو پورا کررہی ہے۔ اس دوران جانچ ایجنسیوں کی طرف سے سماعت میں شامل ہوئے ایڈیشنل سالسٹر جنرل ایس وی راجو نے کہا کہ کے کویتا نے اپنے فون سے چھیڑ چھاڑکی ہے اوراسے فارمیٹ کردیا ہے۔ اس دوران مکل روہتگی نے ان الزامات کو بے کار بتاکرخارج کردیا۔
بھارت ایکسپریس–
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…