قومی

SC cancels the bail of eight PFI suspects: سپریم کورٹ نے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹا، کلعدم تنظیم پی ایف آئی کے آٹھ مشتبہ ملزمان کی ضمانت کی منسوخ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز مدراس ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو پلٹ دیا جس نے کلعدم پی ایف آئی کے آٹھ مشتبہ ارکان کو ضمانت دے دی تھی۔ جسٹس بیلا ایم ترویدی کی زیرقیادت تعطیلاتی بنچ نے این آئی اے کی عرضی پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جرائم کی سنگینی اور تحقیقات کے دوران جمع کئے گئے مواد کو دیکھتے ہوئے پہلی نظر میں ضمانت دینے کے حکم کو برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔

بنچ نے کہا کہ اگر ضمانت دینے کا حکم غلط ہے تو اس میں مداخلت کی جا سکتی ہے۔ پچھلے سال اکتوبر میں، مدراس ہائی کورٹ نے آٹھ ملزمان بارکتھلہ، ایم اے۔ احمد ادریس، محمد ابوطاہر، خالد محمد، سید اسحاق، خواجہ محی الدین، یاسر عرفات اور فیاض احمد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ اب تک جمع کیے گئے ثبوت اور دستاویزات یہ ظاہر کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں کہ الزامات سچ ہیں۔

بتادیں کہ PFI کے آٹھ عہدیداروں، اراکین اور کارکنوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ این آئی اے نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ایف آئی ایک انتہا پسند تنظیم ہے اور اسے خطرناک ارادوں سے تشکیل دیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ویژن انڈیا 2047 کے تحت ہندوستان میں شرعی قانون نافذ کرکے مسلم حکمرانی قائم کرنا ہے۔ عرضی میں کہا گیا کہ پٹیشنر یونین آف انڈیا (این آئی اے) مدراس ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف موجودہ خصوصی اجازت کی درخواست دائر کرنے کی پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار کے سیتامڑھی میں ہٹ اینڈ رن کیس میں تین افراد کی موت، چھ زخمی، ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا امکان

بتا دیں کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) کو انتہا پسند نظریات پھیلانے والی اسلامی تنظیم سمجھا جاتا ہے۔ مرکز نے ستمبر 2022 میں اس پر پابندی لگا دی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

MEA condemns Oman ship attack: عمان کے ساحل کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، ایک ہندوستانی ملاح کی موت، بھارت نے واقعے کی مذمت کی

ہندوستان نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خطے…

35 minutes ago

Two Helicopters Collide During Landing in Nepal: نیپال میں لینڈنگ کے دوران دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص کی موت

 نیپال میں بلند پہاڑی علاقوں اور ماؤنٹ ایورسٹ کے اطراف سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: چھتیس گڑھ راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے امت شاہ، تین اہم پروگراموں میں لیں گے حصہ

راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب کے دوران ریاست کی خواتین کے لیے چلائی جانے والی…

2 hours ago

Test of Leadership: اقتدار، سوال اور قیادت کی آزمائش

بھارتی جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ ہر شہری کو سوال پوچھنے…

3 hours ago