سپریم کورٹ نے قتل کے معاملے میں مبینہ ملزم مدھیہ پردیش کے رکن اسمبلی اروند پٹیریا پر لگے الزامات کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دینے کا اشارہ دیا ہے۔ عدالت نے مدھیہ پردیش حکومت سے کہا ہے کہ وہ ریاست سے باہر کے تین سینئر افسران کے نام جانچ کے لیے تجویز کرے۔ چیف جسٹس سوریا کانت اور جسٹس جوئے مالیا باگچی کی بنچ نے یہ حکم دیا ہے۔ عدالت اس کیس میں فروری میں دوبارہ سماعت کرے گی۔ ریاستی حکومت کی پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ معاملہ دفعہ 302 کا نہیں بلکہ 304 اے کا ہے، جس پر درخواست گزار نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جانچ صحیح طریقے سے نہیں کی گئی۔ اسی کے بعد عدالت نے ایس آئی ٹی تشکیل دینے کا اشارہ دیا۔
سی بی آئی جانچ کی بھی مانگ
درخواست گزار کا الزام ہے کہ تفتیشی افسر نے ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کر ملزم کو بچانے کی کوشش کی ہے، اس لیے آئی او کے خلاف دفعہ 201 کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کا حکم دیا جائے۔ اروند پٹیریا کے خلاف چھترپور ضلع کے کھجوراہو تھانے میں ایف آئی آر درج ہے۔ دائر درخواست میں ایس آئی ٹی جانچ کے ساتھ ساتھ سی بی آئی تفتیش کی بھی مانگ کی گئی ہے۔ یہ درخواست رضاعلی نے سپریم کورٹ کے وکیل ورون ٹھاکر کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت دائر کی ہے۔
اسمبلی الیکشن کی مہم کے دوران پیش آیا تھا یہ واقعہ
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود نہ تو جانچ مکمل ہوئی اور نہ ہی کسی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ درخواست میں سیاسی پشت پناہی کا الزام لگاتے ہوئے پولیس پر ملی بھگت اور متاثرہ فریق پر دباؤ ڈالنے کا بھی الزام ہے۔ رضا علی کا کہنا ہے کہ انہیں مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور سوشل میڈیا پوسٹیں ہٹانے تک کا دباؤ بنایا جا رہا ہے۔ درخواست میں خاندان کو سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی مانگ کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 نومبر 2023 کو اسمبلی انتخابی مہم کے دوران سلمان کو مبینہ طور پر گاڑی سے کچل کر قتل کر دیا گیا تھا۔ درج ایف آئی آر میں مرکزی ملزم کے طور پر اروند پٹیریا اور ان کے حامیوں کا نام شامل ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
’Switcheko‘ کا موبائل ویسٹ پروسیسنگ ماڈل، کچرا پیدا ہونے والی جگہ پر ہی کرے گا…
بنگال کی خلیج میں بننے والے موسمی نظام اور ہمالیائی خطے میں فعال مغربی ہواؤں…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کی شاندار شروعات، منی پور کی روشیبینا دیوی نے…
چین کے صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، صدر ڈونلڈ…
اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…
’سیوا یاترا‘ میں شامل نوجوان اسکولوں، اسپتالوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہومز میں صفائی…