ڈھاکا: ایک غیر معمولی اور اہم بیان میں بنگلہ دیش کی سب سے بڑی سیاسی جماعت، بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کی ہے۔ وزیراعظم مودی نے سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا تھا کہ خالدہ ضیا نے کئی دہائیوں تک بنگلہ دیش کی عوامی اور سیاسی زندگی میں خدمات انجام دی ہیں۔
بی این پی رہنما کا بیان
بی این پی کے سینئر رہنما اشتیاق عزیز الفت نے پیر کے روز اس پیغام کو ایک ’’عمدہ قدم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ بھارتی حکومت نے درست فیصلہ کیا ہے اور بی این پی نے بھی اسی مثبت جذبے سے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ خالدہ ضیا نہ صرف بنگلہ دیش کی ایک نمایاں رہنما ہیں بلکہ دنیا بھر میں ان کا احترام کیا جاتا ہے۔
مودی کا بیان اور بی این پی کا شکریہ
حال ہی میں وزیراعظم مودی نے خالدہ ضیا کی صحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی تھی اور کہا تھا کہ بھارت مدد کے لیے ہر ممکن تعاون پر تیار ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا: ’’ہم دعا گو ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔ بھارت ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔‘‘ بی این پی نے بھی ’ایکس‘ پر اپنے سرکاری بیان میں وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ’’خوش نیتی اور انسانی ہمدردی کا اظہار‘‘ قرار دیا۔
خالدہ ضیا کی صحت کی صورتحال
80 سالہ خالدہ ضیا کو حال ہی میں 23 نومبر کو ڈھاکا کے ایورکیئر ہسپتال میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث داخل کیا گیا تھا۔ وہ پہلے ہی دل کے عارضے، ذیابیطس، جوڑوں کے درد، جگر کے مسائل اور گردوں کی پیچیدگیوں میں مبتلا ہیں۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات پر تبصرہ
بی این پی رہنما اشتیاق عزیز الفت نے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کو عوام کے مفاد میں باہمی تعاون بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے جغرافیائی محل وقوع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے شمال مشرقی ریاستوں (سات بہنیں) کی ترقی میں بنگلہ دیش کا کردار اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا: ’’بنگلہ دیش چھوٹا اور نیا ملک ہے، لیکن ہم بھارت اور خطے کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں بشرطیکہ بھارتی حکومت مثبت ماحول پیدا کرے۔‘‘
16 دسمبر: یوم فتح کی تیاریاں
بنگلہ دیش میں 16 دسمبر کو یوم فتح منانے کی تیاریاں جاری ہیں، جو پاکستان کے خلاف 1971 کی آزادی کی جنگ کا تاریخی دن ہے۔ اشتیاق الفت نے کہا: ’’یہ دن ہمارے لیے عظیم ہے۔ 25 مارچ 1971 کی رات پاکستانی فوج نے نہتے شہریوں پر ظلم کیا، جو تاریخ کا ایک اندوہناک واقعہ تھا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
چین کے صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، صدر ڈونلڈ…
اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…