قومی

Atishi Hunger Strike: بھوک ہڑتال پر بیٹھیں آتشی، سنیتا کیجریوال نے کہا- ’سی ایم کیجریوال کو دہشت گرد…‘

Sunita Kejriwal Statement Atishi Hunger Strike: عام آدمی پارٹی میں وزیرآتشی اوروزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال دہلی والوں کوپانی کا حق دلانے کے لئے غیرمعینہ بھوک ہڑتال پربیٹھنے سے پہلے راج گھاٹ پہنچی۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈران اورکارکنان کے ساتھ دونوں بابائے قوم مہاتما گاندھی کوخراج عقیدت پیش کیا اوران کا آشیرواد لیا۔

اس کے بعد وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا، “وزیرآتشی جی بھوک ہڑتال کررہی ہے۔ وہیں، دہلی میں پانی کی کمی کی وجہ سے وزیراعلیٰ کیجریوال کو تکلیف ہو رہی ہے۔” انہوں نے کہا، “ملک میں تانا شاہی بڑھ گئی ہے کہ ای ڈی کسی کو چھوٹ بھی نہیں دینا چاہتی ہے۔ ای ڈی اروند کیجریوال کے ساتھ ملک کے موسٹ وانٹیڈ دہشت گرد کی طرح برتاؤ کر رہی ہے۔ ابھی تو کیجریوال کی ضمانت کا حکم بھی اپلوڈ نہیں ہوا تھا کہ ای ڈی اسٹے لگوانے کے لئے ہائی کورٹ پہنچ گئی۔”

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا پیغام 

سنیتا کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے آپ سبھی کو پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے پیغام میں کہا، “اس بارپورے ملک میں خطرناک گرمی پڑرہی ہے۔ درجہ حرارت 50 کے پارچلا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اتنی گرمی شاید 100 سال بعد پڑی ہے۔ یہ کسی کے ہاتھ کی بات نہیں ہے۔ یہ تو موہن بھاگوت کی مرضی ہے۔ ایسے موقع پرایک انسان کو دوسرے کی انسان کی مدد کرنی چاہئے۔”

انہوں نے کہا کہ آپس میں مل کر پریشانی تو کم کرہی سکتے ہیں۔ ویسے بھی ہماری ثقافت رہی ہے کہ لوگ گرمی میں پیاسوں کو پانی پلاتے ہیں۔ اس سے ثواب ملتا ہے۔ دہلی کو پڑوسی ریاستوں سے پانی ملتا ہے۔ دہلی کا اپنا پانی ہے۔ اسی سے لوگوں کی پیاس بجھتی ہے۔ ظاہر ہے، اتنی گرمی  میں پیاس اور زیادہ لگتی ہے، اس لئے دہلی کو مزید پانی کی ضرورت ہے۔ ہمیں امید تھی کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہریانہ سے زیادہ تعاون ملے گا۔ تاہم ہریانہ حکومت نے روزانہ ملنے والا پانی بھی کم کردیا ہے۔ دہلی پیاسی مر رہی ہے۔ دہلی والے کہاں جائیں؟ ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago