اکال تخت نے اکالی لیڈر سکھبیر سنگھ بادل کو سزا سنائی ہے۔ سزا کے طور پرکہا گیا ہے کہ انہیں گندے برتن ،جوتے اور واش روم صاف کرنے ہوں گے۔ دراصل، ڈیرہ سچا سودا سرسا کے سربراہ رام رہیم کو معاف کر نے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا،اس کے علاوہ سکھبیر بادل کو اہانت کے کیس میں بھی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا میں کہا گیا ہے کہ سب سے پہلے انہیں ایک گھنٹے تک باتھ روم صاف کرنا ہوگا، پھر لنگر کے خالی برتنوں کو صاف کرنا ہوگا، اس کے بعد انہیں کیرتن بھی سننا ہوگا۔ بڑی بات یہ ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل سے فخر قوم ایوارڈ بھی واپس لیا جائے گا۔
سکھبیر بادل پر کیا الزام ہے؟
آپ کو بتادیں کہ سکھبیر بادل پر الزام ہے کہ وہ حکومت میں رہتے ہوئے رام رہیم کے ساتھ نرم رویہ رکھتے تھے۔ انہوں نے ملبوسات کے تنازع میں شکایت واپس لینے کا کام بھی کیا تھا۔ اس پر اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے مبینہ طور پر رام رہیم کو معاف کر دیاتھا۔بڑی بات یہ ہے کہ سکھبیر بادل نے اپنی غلطی بھی مان لی تھی۔ انہوں نے اکال تخت کے پانچ سنگھ صاحبان کے سامنے کہا تھا کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے۔ ہمارے دور میں اہانت کے واقعات ہوئے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مجرموں کو سزا نہیں مل سکی۔ اب جبکہ بادل نے خود اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے، اکال تخت کو سزا دینے میں کوئی وقت نہیں لگا۔
ابھی تک سکھبیر بادل نے اس سزا پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے، لیکن سیاسی نقطہ نظر سے اسے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ بڑی بات یہ ہے کہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی دونوں نے اکالی کو نشانہ بنایا تھا۔ اہانت کیس کے حوالے سے کئی طرح کے الزامات لگائے گئے۔ تاہم گزشتہ ماہ سکھبیر بادل نے شرومنی اکالی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ایسا کر کے انہوں نے پارٹی میں انتخابات کا راستہ صاف کر دیا تھا۔البتہ اب جبکہ سزا سنائی گئی ہے تو اس پر کب تک عمل کیا جاتا ہے اور اس پر سکھبیر کا ردعمل کیا ہوتا ہے یہ بھی دیکھنے والا ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
ایکناتھ شندے مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ گورنر سے مل کرحکومت بنانے…
لارنس بشنوئی سے مل رہی دھمکیوں کے درمیان سلمان خان کی شوٹنگ سائٹ پرانجان شخص…
بھارت میں تقریباً 25 کمپنیاں، جن میں زیادہ تر پاور، سیمنٹ اور کان کنی کے…
کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور…
ہیلی کاپٹروں کی خریداری سے ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جس سے ہند-بحرالکاہل…
جیٹ طیاروں کے لئے ایک الیکٹرانک جنگی نظام کے ساتھ ساتھ ٹینکوں کی گاڑیوں اور…