Maharashtra News: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شردچندرپوارگروپ) کے صدرشرد پواربی جے پی کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری میں ہیں۔ ادگیرسیٹ سے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سدھاکر بھالے راؤکے بارے میں مصدقہ ذرائع سے جانکاری مل رہی ہے کہ وہ 11 جولائی کوشرد پوارگروپ کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) میں شامل ہوں گے۔
ریاست میں مہاوکاس اگھاڑی نے لوک سبھا الیکشن 2024 میں مہایتی کوبڑا جھٹکا دیا ہے۔ اس کے بعد ادھوٹھاکرے اورشرد پواربی جے پی کوپیچھے چھوڑنے کی مہم چھوڑدی ہے۔ چھترپتی سنبھاجی نگرکی شیوسنکلپ یاترا کے دوران ادھوٹھاکرے نے سابق ڈپٹی میئراورکچھ نگر سیوکوں کواپنی پارٹی میں شامل کراکربی جے پی کو بڑاجھٹکا دیا تھا۔ اب ایسا لگ رہا ہے کہ شرد پوارمراٹھ واڑہ میں بی جے پی کوایک اور جھٹکا دینے جا رہے ہیں۔
اس سیٹ سے الیکشن لڑسکتے ہیں سدھاکر
میڈیا رپورٹ کے مطابق، بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سدھاکربھالے راؤ 11 جولائی کوممبئی میں شرد پوار، جینت پاٹل اوررکن پارلیمنٹ سپریا سولے کی موجودگی میں اپنے کچھ حامیوں کے ساتھ پارٹی میں شامل ہوں گے۔ مہا وکاس اگھاڑی سے سدھاکربھالے راؤ کے دیگراسمبلی حلقہ میں ریاست کے وزیرکھیل سنجے بنسوڈے کے خلاف الیکشن لڑنے کی امید ہے۔
لاتورمیں بڑھی شرد پوارکی طاقت
اس سے پہلے لاتورضلع کے احمد پورانتخابی حلقہ سے سابق بی جے پی رکن اسمبلی ونایک راؤپاٹل شرد پوارکی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ لاتورضلع میں بی جے پی کے دوسابق اراکین اسمبلی این سی پی (شرد پوار گروپ) میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس لئے لاتورضلع میں شرد پوار گروپ کی طاقت بڑھتی جارہی ہے۔ چھترپتی سنبھاجی نگرمیں منعقدہ شیوسنکلپ میٹنگ میں ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی پرجم کرتنقید کی تھی۔ اس میٹنگ کے دوران بی جے پی کے سابق ڈپٹی میئرراجوشندے، ٹھاکرے گروپ میں شامل ہوگئے تھے۔ راجو شندے کے ساتھ بی جے پی نگر سیوک گوکل ملکے، پرہلاد نمگاؤنکر، اکرم پٹیل، پرکاش گائیکواڑ، روپ چند واگھمارے بھی ٹھاکرے گروپ میں شامل ہوگئے تھے۔ اسے چھترپتی سنبھاجی نگرمیں بی جے پی کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…