تحریر: ظہور حسین بھٹ
چاندلر کومپٹن نے نومبر 2024 میں فلبرائٹ۔ نہرو اسکالر کے طور پر نئی دہلی میں قدم رکھا تاکہ وہ کواڈری لیٹرل سکوریٹی ڈائیلاگ (کواڈ) میں ہندوستان کے کردار پر تحقیق کر سکیں اور کریٹیکل لینگویج اینہانسمنٹ ایوارڈ کے ذریعے ہندی زبان کا مطالعہ کر سکیں۔ نئی دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مرکز برائے ہند۔ بحر الکاہل مطالعات کی چیئر پرسن شنکری سُندررمن کی ہدایت پر کومپٹن کی تحقیق کواڈ ممبران( امریکہ، آسٹریلیا، ہندوستان اور جاپان) کے لیے ایسی حکمت عملیوں کی نشاندہی کرنے والی ہے جو لچکدار، پائیدار سپلائی چین(سپلائی چین سے مراد تنظیمیں، افراد، سرگرمیاں، اطلاعات اور وہ وسائل ہیں جن کی شمولیت مصنوعات یا خدمات کو سپلائر سے صارف تک پہنچاتی ہے۔)بنائیں گی اورجو خطے میں اقتصادی ترقی اور جغرافیائی سیاسی استحکام کو بڑھاوا دینے کا کام انجام دیں گی۔
جنوبی کیرولائنا کے ووفورڈ کالج سے بین الاقوامی امور اور انگریزی میں بیچلر کی ڈگری حاصل کرنے والے کومپٹن، امریکی میرین کورمیں لاجسٹکس آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ انہوں نے نومبر 2024 میں اپنی فعال ڈیوٹی سروس مکمل کی ۔ جاپان کے ماؤنٹ فیوجی اور اوکیناوا میں تعینات رہتے ہوئے کومپٹن نے لاجسٹکس آپریشنس کی قیادت کی اور ہند۔بحرالکاہل خطے میں امریکی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کیا۔
پیش ہیں ان سے لیے گئے انٹرویو کے اقتباسات
کواڈ میں ہندوستان کے کردار پر تحقیق کے لیے آپ کو کس چیز نے تحریک دی اور آپ نے سپلائی چین پر توجہ مرکوز کرنے کا انتخاب کیوں کیا؟
جاپان میں امریکی بحریہ کے افسر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے میں نے براہ راست دیکھا کہ کس طرح ہند۔بحرالکاہل لاجسٹکس نیٹ ورکس عملی نتائج کو تشکیل دیتے ہیں، خاص طور سے کووڈ۔19 کے بعد۔ دنیا کے سپلائی چین کے ماحولیاتی نظام میں ہندوستان اور جنوبی ایشیا کے کردار اور عالمی تجارت پر اس کے اثرات کے بارے میں میرے اندر تجسس پیدا ہوا۔ میرے فلبرائٹ ۔نہرو ایوارڈ نے ہندوستان کے دورے کا پہلا تجربہ فراہم کیا اور اس دلچسپ ملک اور خطے کو سمجھنے کا موقع بھی دیا۔
امریکی میرین کور میں آپ کے تجربات نے ہند۔بحرالکاہل خطے میں آپ کی دلچسپی کو کیسے مستحکم کیا؟
جاپان میں ایک امریکی بحریہ افسر کے طور پر میں اکثر اس بات پرغور کرتا تھا کہ آنے والی دہائیوں میں ہند۔بحرالکاہل خطہ دنیا کو کیسے تشکیل دے گا۔ مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا کے میرے سفر نے ایشیا کی تاریخ، ثقافتوں اور جغرافیائی سیاسی ماحول کے بارے میں ایک شدید تجسس بھی پیدا کیا اور اس نے میرے پورے کریئر کے دوران اس خطے پر کام کرنے کی میری خواہش کوتقویت دی۔
ہند۔بحرالکاہل خطے میں سپلائی چین کو مضبوط بنانے میں ہندوستان کا کردار اور اسٹریٹجک اہمیت کیا ہے؟
ہندوستان کا اسٹریٹجک محل و قوع، یہاں جاری بنیادی ڈھانچوں کی توسیع اور آبادیاتی رجحانات وہ اہم حرکیات ہیں جو اس ملک کو عالمی سرمایہ کاری کے لیے تیزرفتار سے ایک پرکشش مرکزبنا رہے ہیں۔ ہند۔بحرالکاہل اتحادیوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے، ہندوستان ایک قابل اعتماد، پائیدار اور اختراعی ماحولیاتی نظام کے لیے ایسی جگہ فراہم کر سکتا ہے جو عالمی بازار کو خدمات فراہم کرے۔
کواڈ کے تناظر میں آپ لچکدار سپلائی چین کی تعریف کیسے کرتے ہیں؟
کواڈ ممالک اور ان کے ہند۔بحرالکاہل شراکت داروں کو مستقبل میں مسائل کا مقابلہ کرنے کے لیے متنوع، شفاف اور پائیدار سپلائی چینس تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ بنیادی ڈھانچوں میں سرمایہ کاری، ہموار ضوابط اور معلومات کے تبادلے کے معاہدے کواڈ کی قیادت کے ذریعے تجارتی نیٹ ورکس کو مضبوط بنانے کے لیے اہم خیال کیے جارہے ہیں۔
ہند۔بحرالکاہل خطے میں علاقائی استحکام اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں کواڈ کا کیا کردار ہے؟
کواڈ کی شراکت داری میں، اس کے ممبران کے درمیان اور مشترکہ اتحادیوں کے ساتھ، ہند۔بحرالکاہل خطے میں طویل مدتی علاقائی انضمام اور استحکام کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔ کواڈ نہ صرف اشیاء اور خدمات کے سرحد پار تبادلے کو فروغ دے سکتا ہے بلکہ خیالات، ثقافت اور ذہانت کو بھی فروغ دے سکتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ میرا کریئر مجھے اس مشترکہ مستقبل کو حقیقت بنانے میں اپنا کردار نبھانے کی سہولت فراہم کرے گا۔
کواڈ فریم ورک کے اندر امریکہ اور ہندوستان کے تعلقات کو آپ کیسے ابھرتے ہوئے دیکھتے ہیں؟
امریکہ اور ہندوستان کا تعلق کواڈ کا ایک مضبوط سنگ بنیاد ہے۔ امریکہ ۔ہندوستان کے اسٹریٹجک مفادات جیسے جیسے ہم آہنگ ہوتے جار ہے ہیں، گہرے اقتصادی تعلقات اور سپلائی چین کی لچک کو اوّلین ترجیحات رہنا چاہیے۔ بڑھتے ہوئے مسابقتی جغرافیائی سیاسی ماحول میں کواڈ کے اندر تعلقات زیادہ محفوظ اور خوشحال ہند۔بحرالکاہل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
بشکریہ اسپَین میگزین، امریکی سفارت خانہ، نئی دہلی
بھارت ایکسپریس اردو
مرکزی حکومت 2 اپریل کو وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش کرنے والی ہے۔…
پی ایم مودی نے ٹیکنالوجی کیمپوں، ایپ ڈیولپمنٹ اور اوپن سورس سافٹ ویئر، ماحولیات، تھیٹر…
ہندوستانی سی ای اوز مستقبل کے مضبوط اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز…
METAPLASIA 2025: شطرنج کی بساط پراپنے بادشاہ کوبچانے کے لئے شہ اورمات کا کھیل جاری…
اس سال فروری میں وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان…
پارلیمنٹ میں پیش کردہ ناسکام (Nasscom) کے اعداد و شمار کے مطابق گجرات کا آئی…