قومی

Waqf Amendment Bill 2024: وقف ترمیمی بل کی حمایت کرے گی ٹی ڈی پی، چندرا بابو نائیڈو کی پارٹی نے واضح کردیا اپنا موقف

Waqf Amendment Bill 2024: وقف ترمیمی بل کے لوک سبھا میں پیش ہونے سے پہلے ملک میں سیاست گرما گئی ہے۔ چندرا بابونائیڈو کی تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) وقف ترمیمی بل کی حمایت کرنے کی بات کہی ہے۔ ٹی ڈی پی نے کہا کہ چندرا بابونائیڈومسلمانوں کے حق میں ہیں۔ ٹی ڈی پی لیڈرپریم کمار جین نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے وقف ترمیمی بل پر پورے ملک کے مسلمانوں کی نظریں مرکوز ہیں۔

وقف ترمیمی بل کی حمایت کرے گی ٹی ڈی پی

ٹی ڈی پی لیڈر پریم کمارجین نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے وقف ترمیمی بل پر پورے ملک کے مسلمانوں کی بھی نظریں مرکوزہیں۔ انہوں نے کہا کہ “تقریباً 9 لاکھ ایکڑوقف بورڈ کی زمین پر بہت سے لوگوں نے غیرقانونی طریقے سے قبضہ کررکھا ہے۔ ہماری پارٹی وقف ترمیمی بل کی حمایت کرے گی۔”

ٹی ڈی پی نے ہمیشہ وقف جائیداد کا تحفظ کیا

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابونائیڈو نے حال ہی میں کہا کہ ٹی ڈی پی حکومت نے ہمیشہ وقف جائیداد کا تحفظ کیا ہے اورآگے بھی کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ “جب سرکاری حکم جاری کیا گیا تھا توغیرضروری تنازعہ کھڑا ہوا، اس لئے جب عدالتوں سے رجوع کیا گیا توایک وقت آیا کہ وقف بورڈ نے کام کرنا بند کردیا، ہماری حکومت آنے کے بعد ہم نے اس حکم پرروک لگا دی، سب کی رائے لے کرایک ورکنگ بورڈ بنایا گیا، ہم وقف بورڈ کی جائیدادوں کی حفاظت کریں گے، ہم محروم مسلم خاندانوں کی معاشی ترقی کے لیے کام کریں گے۔”

جے ڈی یواور ایل جے پی کا رخ

بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے لیڈران کے بیان سے بھی اب یہ واضح ہوچکا ہے کہ وہ اس بل کی حمایت میں ہیں۔ جے ڈی یونے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے مسلمانوں کوگمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس بل میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے، جوان کے حقوق چھیننے جیسا ہو۔ وہیں این ڈی اے کی دیگر پارٹیاں لوک جن شکتی پارٹی-رام ولاس (ایل جے پی-آر) کے صدر چراغ پاسوان اس بل سے متعلق کہہ چکے ہیں کہ اپوزیشن کوگمراہ کررہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago