قومی

Startup founder was given non veg biryani instead of the veg: اسٹارٹ اپ کے فاؤنڈر کو ہی ویج بریانی  آرڈر کرنے پر دے دی نان ویج بریانی — سوِگی اور بہروز کی بڑھیں مشکلیں

اسٹارٹ اپ کے بانی اور اینجل ون کے سرمایہ کار ادت گوینکا نے آن لائن فوڈ آرڈرنگ اور ڈیلیوری کمپنی سوِگی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ویج بریانی کا آرڈر دیا تھا، لیکن ریستوران کی جانب سے انہیں نان ویج بریانی بھیج دی گئی۔ادت گوینکا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نان ویج بریانی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’میں نے بہروز سے ویج بریانی آرڈر کی تھی، لیکن مجھے نان ویج بریانی ڈیلیور کر دی گئی۔‘‘  گوینکا نے سوِگی اور سوِگی کیئر کو ٹیگ کرتے ہوئے معاملہ حل کرنے یا فوراً کنزیومر کورٹ جانے کی دھمکی دی۔ انہوں نے بہروز بریانی پر بھی غصہ ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تم لوگ گھٹیا ہو، اس کے لیے میں تم پر مقدمہ کروں گا۔‘‘ یہ پوسٹ ایکس پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور اسے 1.2 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔ دوسری جانب، ایکس کے صارفین نے مختلف ردِعمل دیے۔ کچھ صارفین نے گوینکا کو سمجھایا کہ بہروز بریانی نان ویج بریانی کے لیے مشہور ہے، اس لیے انہیں خالص سبزی بریانی وہاں سے آرڈر نہیں کرنی چاہیے تھی۔

بہروز بریانی نے معافی مانگی

بہروز بریانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’ادت، ہم اپنے صارفین کو ایسا تجربہ نہیں دینا چاہتے۔ آپ کے خراب تجربے کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ براہِ کرم ہمیں اپنی آرڈر آئی ڈی اور رابطہ نمبر ڈی ایم کریں تاکہ ہم معاملہ حل کر سکیں۔‘‘ بہروز بریانی کی جانب سے ایسكلیشن ڈیسک سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی، تاکہ گوینکا سے ان کا موبائل نمبر لے کر مسئلہ حل کیا جا سکے۔اس سے قبل بھی فوڈ ڈیلیوری ایپ سوِگی کے خلاف ایسا ہی واقعہ رواں سال اپریل میں نوراتری کے دوران پیش آیا تھا، جب نوئیڈا میں رہنے والی ایک طالبہ نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے نوراتری میں ویج بریانی آرڈر کی تھی، لیکن انہیں جان بوجھ کر نان ویج بریانی بھیج دی گئی۔ طالبہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی انہوں نے چند نوالے لیے، انہیں فوراً احساس ہوا کہ وہ نان ویج بریانی کھا رہی ہیں۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ریستوران کے مالک کو گرفتار کر لیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: راج ماتا وجے راجے سندھیا کی یوم پیدائش پر امت شاہ کا خراجِ عقیدت

امت شاہ نے اپنے پیغام میں راج ماتا کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں…

42 minutes ago

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

2 hours ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

4 hours ago