قومی

Afghanistan-Pakistan Clash: ’ہمارے صبرکا دوبارہ امتحان لیا توکر دیں گے تباہ‘، افغانستان کے داخلی وزیر سراج الدین حقانی کا پاکستان کوسخت انتباہ

افغانستان کے داخلی وزیرخلیفہ سراج الدین حقانی نے پیرکے روز (3 نومبر، 2025) کوایک بارپھرپاکستان کو وارننگ دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی افغانستان کواوربھی ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ کسی ملک کا نام لئے بغیرخلیفہ سراج الدین حقانی نے کہا کہ کچھ ملک اپنے مفاد کا تحفظ کرنے کے لئے دوسرے ممالک کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

افغانستان کی پاکستان کو وارننگ 

پاکستان کووارننگ دیتے ہوئے سراج الدین حقانی نے کہا کہ اگرافغانوں کے صبراوررواداری کا دوبارہ تجربہ کیا جاتا ہے تو، رد عمل بہت تباہ کن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے پاس طویل فاصلے تک میزائل یا بھاری ہتھیارنہیں ہیں، پھربھی ہمارا عزم بہت مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا، “زمینی دفاع ہمارے لئے ترجیح ہے ، لیکن اس کے باوجود، باہمی تفہیم کا راستہ کھلا ہے۔ اگرکوئی حملہ کرتا ہے توہم نے دنیا کے بادشاہوں کا مقابلہ کیا ہے اوراپنی سرزمین کی حفاظت کرنا ہمارے لئے کوئی مشکل کام نہیں ہے۔”

پاکستان کی پریشانیوں کو افغانستان سے نہ جوڑیں

TOLO نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سراج الدین حقانی نے کہا، “قطراورترکیے میں پاکستان کے ساتھ حال کی میٹنگوں میں بتایا گیا کہ ان کی (پاکستان) داخلی پریشانیوں کو افغانستان سے نہیں جوڑا جانا چاہئے۔ پریشانیاں پاکستان کی ہیں۔ آپ کے پاس حل ہے تو پھر آپ اسے ہم سے کیوں جوڑ رہے ہیں؟”

سراج الدین حقانی کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب افغانستان اورپاکستان کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں افغانستان اورپاکستان کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ اس دوران پاکستان نے دعویٰ کیا کہ اس نے ایئراسٹرائیک کرکے افغانستان کے کابل، خوست، جلال آباد اورپویکتا کونشانہ بنایا۔ پاکستان نے ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پربھی حملہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ پاکستان کوجواب دیتے ہوئے طالبان نے اسپن بولداک چمن بارڈرپربھی گولی باری کی، جس میں 23 پاکستانی فوجیوں کی موت ہوئی اور29 زخمی ہوگئے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: راج ماتا وجے راجے سندھیا کی یوم پیدائش پر امت شاہ کا خراجِ عقیدت

امت شاہ نے اپنے پیغام میں راج ماتا کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں…

8 minutes ago

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

2 hours ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

3 hours ago