عالمی امن اور خیر سگالی کو فروغ دینے کے ایک تاریخی اقدام میں امریکہ کی باوقار اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور ہندوستان کے ’ورلڈ پیس سنٹر‘ کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر انوراگ نے کہا کہ اسٹینفورڈ کے طلباء ورلڈ پیس سنٹر میں امن کی تعلیم کے لیے ہندوستان آئیں گے۔ یہ اعلان آج گروگرام کے ورلڈ پیس سینٹر میں منعقدہ بین الاقوامی سیمینار ’’امن کی تعلیم کے ذریعے عالمی امن اور خیر سگالی‘‘ میں کیا گیا۔
امن کی تعلیم نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا ذریعہ
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر انوراگ نے سیمینار میں کلیدی مقرر کے طور پر شرکت کی اور اعلان کیا کہ اسٹینفورڈ کے طلباء امن کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہندوستان میں ورلڈ پیس سینٹر آئیں گے۔ پروفیسر انوراگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی دنیا میں تنازعات اور بدامنی بڑھ رہی ہے، ایسے میں امن کی تعلیم نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ اسٹینفورڈ کے طلباء ہندوستان کی قدیم امن روایات سے سیکھیں گے اور عالمی سطح پر امن کے پیغام کو پھیلائیں گے۔ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے درمیان علم کے تبادلے، مشترکہ پروگراموں اور تحقیق کے امکانات کو کھولے گا۔
امن اور خیر سگالی پوری دنیا میں پھیلے گی
دریں اثنا ورلڈ پیس سینٹر کے بانی جین آچاریہ لوکیش مُنی نے اس معاہدے کو عالمی امن کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور وشوا شانتی کیندر کے درمیان یہ معاہدہ نہ صرف تعلیم کے میدان میں انقلاب لائے گا، بلکہ پوری دنیا میں امن اور خیر سگالی پھیلائے گا۔ ہندوستان کی روحانی میراث اب عالمی سطح پر چمکے گی۔‘‘ واضح رہے کہ آچاریہ لوکیش مُنی کو حکومت ہند کی طرف سے قومی فرقہ وارانہ ہم آہنگی ایوارڈ، امریکی صدارتی ایوارڈ اور اقوام متحدہ، امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کی پارلیمانوں سے نوازا جا چکاہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے ایک افسر کی اہلیہ کے خلاف غیر…
امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ…
وزیر اعظم، وزیر داخلہ امت شاہ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور مرکزی وزیر شیوراج…
محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو، کیرالہ اور مہاراشٹر سمیت 13 ریاستوں میں تیز بارش اور…
ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی…
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو ’ریفائننگ سپر پاور‘ قرار دیتے ہوئے توانائی…