قومی

SCO Summit 2025: پی ایم مودی نے کرغزستان اور ازبکستان کے صدور سے کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر کیا تبادلہ خیال

تیانجن: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئف سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر دونوں لیڈران کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا، ’’تیانجن میں کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف کے ساتھ بہت مفید بات چیت ہوئی۔ ہمارے ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری ہے اور ہم اپنے ترقیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔‘‘

ازبکستان کے صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئف سے ملاقات کی۔ ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان ایک متحرک شراکت داری ہے جو ثقافت، معیشت اور عوام کے درمیان تعلقات میں مسلسل پھیل رہی ہے۔‘‘

اس سے پہلے پی ایم مودی نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران مالدیپ کے صدر محمد معزو سے بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مالدیپ کے ساتھ ہندوستان کا ترقیاتی تعاون ہمارے لوگوں کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔

ایک اور پوسٹ میں پی ایم مودی نے مصری وزیر اعظم سے اپنی ملاقات کے بارے میں جانکاری دی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’ایس سی او سربراہی اجلاس میں مصری وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی سے ملاقات کی۔ چند سال پہلے میرے مصر کے دورے کو یاد کیا۔ ہند-مصر دوستی ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔‘‘

اس کے علاوہ پی ایم مودی نے اتوار کے روز شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر تیانجن میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں فریقوں نے سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

پی ایم مودی نے ایکس پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’تیانجن میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ ہم نے کازان میں ہونے والی پچھلی میٹنگ کے بعد سے ہندوستان اور چین کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ہم نے سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا اور باہمی احترام، مفاد اور حساسیت کی بنیاد پر تعاون کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Swami Prasad Maurya Remarks on INDIA Alliance: ’راہل ہی ملک کے ہیرو ہیں، مجھے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں‘، اکھلیش کے انکار پر سوامی پرساد موریہ کا جواب

اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے انڈیا اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر سیاسی…

39 minutes ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

3 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

3 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 hours ago