قومی

ST Hasan supports CM Mamata Banerjee: سی ایم ممتا بنرجی کی حمایت میں اترے ایس ٹی حسن، بولے – الیکشن کمیشن بن گیا ہے بی جے پی کا وِنگ

مرادآباد: سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریوں سے ہٹ کر کام کر رہا ہے اور اب وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک سیاسی وِنگ بنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ایس ٹی حسن نے آئی اے این ایس سے گفتگو میں کہا، “ممتا بنرجی کو یہ کہنا چاہیے کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کا ایک وِنگ بن چکا ہے، بجائے اس کے کہ اسے ’واٹس ایپ کمیشن‘ کہا جائے۔”

ممتا نے الیکشن کمیشن کو کہا تھا ’واٹس ایپ کمیشن‘

واضح رہے کہ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز الیکشن کمیشن کو ’واٹس ایپ کمیشن‘ قرار دیا تھا۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر ایس ٹی حسن نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن ایس آئی آر کے ذریعے ووٹروں کے نام کاٹنے کا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر سب کچھ پہلے سے ہی طے ہے تو پھر انتخابات کرانے کا کیا مطلب ہے؟ آمریت کی طرح ہی طے کر دیا جائے کہ وزیر اعظم کون ہوگا اور وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔

ہمانتا بسوا سرما کے ’مِیاں‘ سے متعلق بیان پر ردِعمل

اس دوران آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کے ’مِیاں‘ سے متعلق بیان پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ایس ٹی حسن نے کہا کہ آسام میں ’مِیاں‘ برادری کے خلاف یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک آئینی عہدے پر بیٹھا شخص یہ کہتا ہے کہ اگر ’مِیاں‘ کے چلائے ہوئے رکشے کا کرایہ پانچ روپے طے ہے تو چار روپے ہی دینے چاہئیں، تو یہ نہایت غیر اخلاقی بیان ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اتنے کھلے عام دیے گئے ایسے بیانات کے باوجود وزیر اعلیٰ کے خلاف اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ اخلاقی اقدار کا کیا ہوا؟

’محمد دیپک‘ کے خلاف درج ایف آئی آر پر بھی ردِعمل

اس کے علاوہ اتراکھنڈ میں ایک دکاندار سے جڑے معاملے میں ’محمد دیپک‘ کے خلاف درج ایف آئی آر پر بھی ایس ٹی حسن نے ردِعمل دیا۔ انہوں نے کہا،
“ہم دیپک کو سلام پیش کرتے ہیں اور اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ ہر شہر میں کم از کم 20 ایسے دیپک جلنے چاہئیں۔” انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو ملک کا ماحول بہتر ہوگا اور محبت و بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔

ایس ٹی حسن نے دیپک کو سچا محب وطن قرار دیا

ایس ٹی حسن نے دیپک کو سچا محب وطن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی، ہر طبقے کے لوگ اس کے کام کی تعریف کر رہے ہیں، اس کے باوجود اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہونا نہایت افسوسناک ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Truck Runs over Students in Pune: پونے میں کالج کے باہر تیز رفتار ٹرک نے طلبہ کو کچلا، تین کی موت، دو شدید زخمی

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق، تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک پر قابو…

45 minutes ago

Central Cabinet Approval: وزیراعظم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی 4288 کروڑ روپے کی لاگت سے کامراجار بندرگاہ پر دوسرے کنٹینر ٹرمینل کو منظوری

اس منصوبے کا مقصد چنئی۔اینور کے صنعتی اور اقتصادی خطے کے علاوہ جنوبی ہندوستان کے…

1 hour ago

’’ہمیں گمراہ نہ کریں‘‘، مسافرخانہ معاملے میں ہائی کورٹ کی درخواست گزاروں کوپھٹکار، نماز پڑھنے کی مانگ رہے تھے اجازت

مسافر خانہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد…

2 hours ago