قومی

Special session of Parliament: پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کےاعلان سے حکومت کی نیت پر کانگریس کو ہورہا ہے شک

کانگریس نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے پر مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیاہے۔ کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا  کہ ہمیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ حکومت نے 18 سے 22 ستمبر تک پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا ہے۔ یہ لوگ پارلیمنٹ کو اپنی مرضی کے مطابق چلا رہے ہیں۔ یہ کیسی ایمرجنسی ہے، کیونکہ سرمائی اجلاس ابھی ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ حکومت کی نیت کیا ہے۔ ممکن ہے کہ پی ایم مودی کی کوئی نئی سوچ ہوگی۔ پرانی عمارت سے نئی عمارت میں منتقل ہونا۔ پوجا کرنا وغیرہ وغیرہ۔ہرکسی کی الگ الگ سوچ ہوسکتی ہے، لیکن یہ عجیب لگتا ہے۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا، “انتخابات کی وجہ سے یہ حکومت کچھ نئے طریقے اپنائے گی۔” لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرے گی۔ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ لوگ عام لوگوں کی مشکلات کے مدعوں کو  دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی حالت خراب ہونے والی ہے۔ دراصل، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ کانگریس  کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے اڈانی پر نئے انکشافات سے توجہ ہٹانے کے لیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا ہے، لیکن ہم جے پی سی کے مطالبے پر قائم رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پانچ دنوں کے لئے بلایا گیا پارلیمنٹ کا خصوصی سیشن، یہاں جانئے بڑی وجہ

خصوصی اجلاس میں کیا ہوگا؟

اس سے قبل پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا تھا کہ 18 سے 22 ستمبر تک پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے۔ اس میں پانچ اجلاس ہونے ہیں۔ وہ امرت کال کے دوران منعقد ہونے والے اس خصوصی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں بامعنی بحث کی امید رکھتے ہیں۔ایسی بھی خبر ہےکہ اس اجلاس میں 10 بل پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

2 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

2 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

3 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

3 hours ago