بھارت ایکسپریس–
Samajwadi Party MP Iqra Hasan Choudhary Speech in Lok Sabha: پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں دو دن سے بجٹ پر بحث ہو رہی ہے۔ اس دوران سماجوادی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ بجٹ پر مرکزی حکومت کو جم کر گھیر رہے ہیں۔ بجٹ پرپارٹی کے اعظم گڑھ سے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو کی تقریر نے سب سے زیادہ سرخیاں بٹوری ہیں۔ اسی درمیان پارٹی کی سب سے کم عمر رکن پارلیمنٹ اقرا حسن چودھری بھی سرخیوں میں ہیں۔
دراصل، اقرا حسن چودھری نے پارلیمنٹ میں اپنے پہلے خطاب میں اپنے حلقہ سے متعلق کچھ ایسا مطالبہ کیا، جس پر ہر طرف بات کی جا رہی ہے۔ کیرانہ سے سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن چودھری کو جب بولنے کا موقع ملا تو انہوں نے صرف اپنے علاقے کے مسائل کو ہی اٹھایا۔
پانی پت، کیرانہ اور میرٹھ ریل شاہراہ کا موضوع اٹھایا
اقرا حسن چودھری نے سب سے پہلے کہا کہ ان کے علاقہ کیرانہ میں وزارت ریلوے سے متعلق مختلف پریشانیاں لمبے وقت سے زیرالتوا ہیں۔ ان کا پورا کرایا جانا عام عوام کی سہولت کے لئے بہت ضروری ہے۔ سب سے پہلے پانی پت، کیرانہ اورمیرٹھ ریل شاہراہ کا سروے کئی بارکرایا جاچکا ہے، لیکن ابھی تک اس پرکام شروع نہیں ہوا ہے۔ ہریانہ اوراترپردیش کوراست طورپرجوڑنے کے لئے یہ کافی اہم ہے۔
پریاگ راج اورکٹرا تک کے لئے سیدھی ٹرین کا مطالبہ
اس کے بعد اقرا حسن چودھری نے علاقے اورعام لوگوں سے متعلق ایک اورموضوع اٹھایا۔ اقرا نے مزید کہا کہ ہریانہ اوریوپی کوجوڑنا کے علاوہ شاملی سے پریاگ راج تک، شاملی سے ویشنو دیوی تک نئی ٹرینوں کا چلایا جانا بہت ضروری ہے۔ اس کا مطالبہ لوگ لمبے وقت سے کررہے ہیں۔ پریاگ راج میں ہائی کورٹ کے ہونے اور ویشنودیوی میں ہندوؤں کے اہم تیرتھ استھل (زیارت کی جگہ) ہونے کی وجہ سے یہاں سے سیدھی کنیکٹیویٹی بہت ضروری ہے۔
لوکل پلوں پر دھیان دینے کی اپیل
اقرا حسن نے دہلی-شاملی-سہارنپورریل شاہراہ پر واقع جندھیری پھاٹک اور رام پور پھاٹک پر ریلوے پلوں کی تعمیر کافی وقت سے لٹکی ہوئی ہے۔ ان دونوں کی تعمیر کرایا جانا بہت ضروری ہے۔ اس کا بھی مطالبہ لمبے وقت سے کیا جا رہا ہے۔
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…