قومی

سماجوادی پارٹی کی ایم ایل اے پوجا پال کو سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کرنا پڑا بھاری، اکھلیش یادو نے پارٹی سے نکالا

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادونے باغی ایم ایل اے پوجا پال کوپارٹی سے نکال دیا ہے۔ یہ اطلاع ایک خط کے ذریعہ دی گئی ہے۔ کوشامبی واقع چیل کی رکن اسمبلی پوجا پال کومخاطب کرکے ایس پی سربراہ کے دستخط والے خط میں لکھا گیا ہے کہ آپ نے پارٹی مخالف سرگرمیاں کی ہیں اورآپ کو وارننگ دینے کے بعد بھی آپ نے مذکورہ سرگرمیاں بند نہیں کیں، جس کی وجہ سے پارٹی کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ آپ نے جو کام کیا ہے وہ پارٹی مخالف اورسنگین ڈسپلن شکنی ہے۔

اکھلیش یادونے لکھا کہ اس لیے آپ کو سماج وادی پارٹی سے فوری اثرسے معطل کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ آپ کوسماج وادی پارٹی کے دیگرتمام عہدوں سے بھی برطرف کردیا گیا ہے اوراب آپ سماج وادی پارٹی کے کسی بھی پروگرام/میٹنگ وغیرہ میں شرکت نہیں کریں گی اورنہ ہی آپ کواس کے لئے مدعوکیا جائے گا۔

 اب تک چاراراکین اسمبلی معطل

آپ کو بتا دیں کہ اترپردیش اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوران سماج وادی پارٹی (ایس پی) ایم ایل اے پوجا پال نے یوگی حکومت کی لا اینڈ آرڈراورزیرو ٹالرنس پالیسی کی تعریف کی تھی۔ ‘وژن دستاویز 2047’ پربحث کے دوران ایس پی ایم ایل اے پوجا پال نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کوان کے شوہرکے قتل کے معاملے میں انصاف ملا اورمافیا عتیق احمد جیسے مجرموں کو سزا دی گئی۔

پوجا پال نے سی ایم یوگی کی تعریف کی

وہیں، ایس پی ایم ایل اے پوجا پال کی طرف سے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف پروزیرسنجے نشاد نے کہا، جودل میں ہوتا ہے، باہرآتا ہے، یہ سچ ہے۔ میں اس کے لیے اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ کو بتا دیں کہ پوجا پال چوتھی ایم ایل اے ہیں، جنہیں سماجوادی پارٹی نے گزشتہ 1 ماہ کے اندر پارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا ہے۔ اس سے پہلے سماجوادی پارٹی  نے منوج پانڈے، ابھے سنگھ اورراکیش پرتاپ سنگھ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے باہرکا راستہ دکھایا تھا۔

راجیہ سبھا الیکشن میں کی تھی کراس ووٹنگ

پوجا پال کے بغاوتی تیور آج سے نہیں ہیں۔ راجیہ سبھا الیکشن کے دوران جن 7 اراکین اسمبلی نے کراس ووٹنگ کی تھی، ان میں بھی پوجا پال شامل تھیں۔ گزشتہ دنوں اکھلیش یادو سماجوادی پارٹی کے تین اراکین اسمبلی کو پارٹی سے باہر کیا تھا۔ اب ایک اور رکن اسمبلی پوجا پال کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

1 minute ago

Jantar Mantar Protest: انڈیا اتحاد کے احتجاج کے دوران ہنگامہ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دھرنے پر بیٹھے

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے مکر دوار سے مارچ شروع کیا تھا۔…

55 minutes ago

INDIA bloc Protest March Against EC: الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا احتجاجی مارچ، گیانیش کمار کو ہٹانے کا مطالبہ

احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الیکشن کمیشن پر ووٹر لسٹ میں گڑبڑی…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: صحافیوں کے لیے دہلی پولیس کی گائیڈ لائن، یوزر بولے- پہلے خود اپنی نیم پلیٹ لگائیے

دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…

2 hours ago