قومی

PM Modi Marks 6 Years of Jal Jeevan Mission: وزیر اعظم مودی نے ’’جل جیون مشن‘‘ کے چھ سال مکمل ہونے پر عوام کو دی مبارکباد، کہا-اس اسکیم نے بدلیں ہزاروں زندگیاں

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ’’جل جیون مشن‘‘ کے چھ سال مکمل ہونے پر عوام کو مبارکباد دی اور اس اسکیم کو دیہی بھارت میں تبدیلی کا ایک طاقتور ذریعہ قرار دیا۔ 2019 میں شروع کیا گیا یہ مشن حکومت ہند کی ایک نمایاں اسکیم ہے جس کا مقصد ہر دیہی گھر کو نل کے ذریعے پینے کے محفوظ اور معیاری پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس مشن نے اب تک ملک بھر میں 15 کروڑ سے زائد گھروں کو صاف پانی کی سہولت فراہم کی ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف عوامی صحت میں بہتری آئی ہے بلکہ دیہی علاقوں میں رہنے والے کروڑوں افراد کو بااختیار بنانے میں مدد ملی ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ خاص طور پر ’’ناری شکتی‘‘ یعنی ملک کی خواتین کو اس اسکیم سے سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں پی ایم مودی نے لکھا کہ ’’ہم جل جیون مشن کے چھ سال کا جشن منا منا رہے ہیں۔ ایک ایسی اسکیم جو لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی پر مرکوز ہے۔ اس نے خاص طور پر ہماری ناری شکتی کے لیے بہتر صحت کی سہولت بھی یقینی بنائی ہے۔‘‘

وہیں ’’MyGovIndia‘‘ کے پوسٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ’’جل جیون مشن کے بھارت بھر میں دیرپا اثرات کی ایک جھلک‘‘۔ واضح رہے کہ جل جیون مشن کے تحت حکومت نے نہ صرف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا بلکہ اس سے وابستہ بنیادی ڈھانچے کو بھی مضبوط کیا۔ اسکولوں، آنگن واڑی مراکز اور صحت مراکز تک نل کے ذریعے پانی کی فراہمی کو ترجیح دی گئی۔ اس مشن کی بدولت پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں کمی آئی ہے اور دیہی خواتین و بچوں کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔ حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں بھی وہ پینے کے صاف پانی کو ہر ہندوستانی کا حق بنانے کی کوششیں جاری رکھے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

 

Bharat Express

Recent Posts

Azam khan supreme court relief: منی لانڈرنگ معاملے میں اعظم خان کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ای ڈی کی عرضی خارج

جوہر ٹرسٹ سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے عبوری…

11 minutes ago

Araria Accident: ارریہ میں دردناک حادثہ، پل سے ندی میں گری اسکارپیو، 6 افراد کی موت، ایک نوجوان کو لوگوں نے بچایا

موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ حادثہ تراباڑی تھانہ علاقے کے بیڑی پل پر پیش آیا۔…

19 minutes ago

Today weather update: اگلے 11 گھنٹوں میں 15 ریاستوں میں موسم کی شدید تباہی کا خدشہ، 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی طوفانی ہوائیں

خلیج بنگال میں سرگرم سمندری طوفان ’اکوان‘ کے اثر سے 19 نومبر کو بہار، اتر…

53 minutes ago

Minister Appointment Controversy: تیجسوی یادو کا الزام، بہار حکومت نے آئین کو کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا، متعلقہ وزیر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو نشانہ…

1 hour ago

Severe Cold Grips NCR: این سی آر میں سردی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 350 سے تجاوز، آلودگی سے عوام پریشان

دہلی کے جن علاقوں میں اے کیو آئی 300 سے تجاوز کر گیا ہے، وہاں…

3 hours ago