قومی

سماجوادی پارٹی نے مرادآباد سے ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کاٹ دیا، اب رامپور پر نظریں، ناراض اعظم خان کو منا پائیں گے اکھلیش یادو؟

کل پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ ہے، لیکن رامپور سے سماجوادی پارٹی کا ٹکٹ فائنل نہیں ہے۔ پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان کی وجہ سے معاملہ پھنس گیا ہے۔ وہ جیل میں بند ہیں، لیکن ان کی شرط نے اکھلیش یادوکو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اعظم خان نے اکھلیش یادو سے رامپورسے الیکشن لڑنے کی اپیل کی تھی۔ یہ تب ہوا جب اکھلیش یادو ان سے ملنے سیتا پورجیل گئے تھے۔

اکھلیش یادو نے رامپورسے الیکشن لڑنے سے انکارکردیا۔ ان کے اس فیصلے کے بعد اعظم خان کے لوگوں نے بغاوت کردی ہے۔ اعظم خان کے قریبی لوگوں نے اکھلیش یادو کے نہ لڑنے پرالیکشن کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔ باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے اس فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اب مرادآباد میں پھنس گیا معاملہ

یہ معاملہ حل نہیں ہوپایا تھا کہ اب ایک اورنیا معاملہ پھنس گیا ہے۔ یہ معاملہ مرادآباد کی سیٹ سے متعلق پھنس گیا ہے۔ دراصل سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان چاہتے ہیں کہ روچی ویرا کو مرادآباد سے ٹکٹ ملے۔ بجنورکی رہنے والی روچی ویرا کو اعظم خان کا قریبی لیڈرمانا جاتا ہے۔ وہ سماجوادی پارٹی کی رکن اسمبلی رہی ہیں۔ اکھلیش یادو پہلے ہی ایس ٹی حسن کو مرادآباد سے ٹکٹ دے چکے ہیں۔ انہوں نے آج پرچہ نامزدگی بھی داخل کردی ہے۔ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں انہوں نے جیت حاصل کی تھی۔

روچی ویرا کو دی گئی دعویداری

ذرائع بتاتے ہیں کہ اعظم خان کے دباو میں ان کا ٹکٹ کٹ گیا ہے۔ روچی ویرا کو اب مرادآباد سے الیکشن لڑنے کو کہا گیا ہے۔ یہ خبرپھیلتے ہی ایس ٹی حسن کے حامیوں نے مخالفت شروع کردی ہے۔ ہنگامہ سڑک پرآگیا ہے۔ باہری امیدوارواپس جاو کے نعرے بھی لگے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ایس ٹی حسن کو اب رامپورسے الیکشن لڑنے کو کہا گیا ہے۔ انہوں نے اس کے لئے منع کردیا ہے۔

مرادآباد کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن اوراعظم خان کے تعلقات اچھے نہیں مانے جاتے ہیں۔ اعظم خان ایک تیرسے دونشان سادھنے کی فراق میں ہیں۔ وہ ایس ٹی حسن کا ٹکٹ بھی کٹوانا چاہتے ہیں اورروچی ویرا کو سیٹ بھی کرانا چاہتے ہیں۔ اکھلیش یادو کسی بھی صورت میں الیکشن کے وقت اعظم خان کو ناراض نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ سارا چکرمسلم ووٹ کا ہے۔ اسی وجہ سے سماجوادی پارٹی کے رامپوراورمرادآباد کے لیڈران میں گھمسان جاری ہے۔

اب تک 48 سیٹوں پرامیدواراعلان کرچکی ہے سماجوادی پارٹی

سماجوادی پارٹی کی طرف سے اب تک 48 سیٹوں پرامیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ یوپی کی 17 سیٹیں کانگریس کے حصے آئی ہیں۔ جبکہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی کو بھدوہی سیٹ دی گئی ہے۔ گزشتہ الیکشن کی بات کریں تو اس وقت سماجوادی پارٹی جینت چودھری کی آرایل ڈی اور بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ الیکشن میں اتری تھی۔ ان میں 10 سیٹ بی ایس پی کے کھاتے میں گئی تھیں۔ آرایل ڈی کوایک بھی سیٹ نہیں ملی تھی۔ اس بارراشٹریہ لوک دل این ڈی میں ہیں اور بی ایس پی اکیلے الیکشن لڑرہی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago