قومی

BJP aims for theocracy: Sonia Gandhi: ’’نظریاتی بغاوت کی راہ پر گامزن ہے بی جے پی‘‘، سونیا گاندھی نے کہا-جمہوریہ ہندوستان کو تھیوکریٹک ریاست بنانا چاہتی ہے حکمراں پارٹی

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے ہفتے کے روز بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا آئین اس وقت خطرے میں ہے اور حکمراں جماعت اسے ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ہندوستانی آئین کو کبھی بھی قبول نہیں کیا ہے۔ سونیا گاندھی کا یہ بیان ’’آئینی چیلنجز: نقطۂ نظر اور راستے‘ کے عنوان سے ایک روزہ قومی قانونی اجلاس کے موقع پر آیا ہے، جو ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی کی قیادت میں منعقد ہوا۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ ’’بی جے پی اور آر ایس ایس، جنھوں نے نہ آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا، نہ مساوات کے اصولوں کو تسلیم کیا، آج اقتدار کے ذریعے آئینی ڈھانچے کو کمزور کر رہے ہیں۔‘‘ سونیا گاندھی نے مزید الزام لگایا کہ بی جے پی ’’نظریاتی بغاوت‘‘ (Ideological Coup) کی راہ پر گامزن ہے اور جمہوریہ کی جگہ ایک تھیوکریٹک (مذہبی بنیاد پرست) کارپوریٹ ریاست قائم کرنا چاہتی ہے، جو صرف طاقتور افراد کے مفادات کی محافظ ہوگی۔

آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک، ہر جگہ لڑے گی کانگریس: سونیا گاندھی

سونیا گاندھی نے ہندوراشٹر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ان کے نظریاتی پیش رو منوسمرتی کو ترجیح دیتے تھے اور ترنگے کو مسترد کرتے تھے اور ہندو راشٹرا کا تصور رکھتے تھے جہاں جمہوریت کھوکھلی اور قانون امتیازی ہو۔‘‘ سونیا گاندھی نے بی جے پی حکومت پر آئینی اور حکومتی اداروں کو کمزور کرنے، اختلاف رائے کو جرم بنانے، اقلیتوں، دلتوں، آدیواسیوں، او بی سی اور غریب طبقات کو نظرانداز کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

اس کے خلاف انھوں نے کانگریس کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی پارلیمنٹ، عدالتوں اور سڑکوں پر ہر جگہ اس کوشش کی مخالفت کرے گی جو آئین کو کمزور کرے، کیوں کہ یہ صرف سیاسی نہیں بلکہ ایک نظریاتی عہد ہے کہ ہر ہندوستانی کی عزت اور حقوق کا دفاع کیا جائے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ آئین صرف ایک قانونی دستاویز نہیں بلکہ جمہوریت کی اخلاقی بنیاد ہے، جو انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے پر قائم ہے۔ انھوں نے بابا صاحب امبیڈکر کے اس انتباہ کو بھی یاد دلایا کہ اگر سماجی اور اقتصادی انصاف نہ ہو تو سیاسی جمہوریت صرف دکھاوے کی جمہوریت ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Servotech Renewable Power System Limited: سروٹیک رینیوایبل پاور سسٹم کی آمدنی میں 51.82 فیصد کا اضافہ، دوسری سہ ماہی میں 167 کروڑ روپے کا کاروبار

ماہرین اور سرمایہ کاروں کے لیے آئندہ مالیاتی رپورٹ میں کمپنی کے منافع، کاروباری مارجن،…

5 minutes ago

US Midterm Elections 2026: ہندوستانی نژادپیا ڈانڈیا نے فلوریڈا میں کانگریس کی نشست جیت لی، میرین فوج کے سابق اہلکار کو دی شکست

انڈین امریکن امپیکٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر چنتن پٹیل نے ایک بیان میں پیّا ڈانڈیا کی…

1 hour ago

2027 Uttar Pradesh Assembly Elections: اکھلیش یادو یوپی اسمبلی الیکشن نہیں لڑیں گے، بولے: اب سیدھے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لوں گا

اتر پردیش حکومت میں وزیر اوم پرکاش راج بھر کو نشانہ بناتے ہوئے اکھلیش یادو…

2 hours ago

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…

12 hours ago