قومی

Cyclone Remal: بنگال میں ریمل کی رفتار سست، کولکاتہ ایئرپورٹ پر پروازیں شروع، آسام، تریپورہ سمیت ان ریاستوں میں الرٹ

Cylone Remal: بنگال میں اب ریمل کی رفتار سست ہوتی نظر آ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ، کولکتہ ایئرپورٹ پر آمد و رفت شروع ہو گئی ہے۔ تاہم کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ساتھ ہی ریلوے اسٹیشنوں پر ٹرینیں بھی پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ تاہم بعض مقامات پر پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بنگال میں اب تک ہو چکی ہے 2 لوگوں کی موت

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں سمندری طوفان ‘ریمل’ کی زد میں آنے کے بعد کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔ دوسری جانب  میں سمندری طوفان کی وجہ سے اب تک 2 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہاں ایک 80 سالہ خاتون پر درخت گرنے سے جاں بحق ہو گئی۔ اس سے قبل شدید بارش کے باعث گھر کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔

سندیشکھالی میں بھی گر گئے کئی درخت، این ڈی آر ایف سڑکوں کو صاف کرنے میں مصروف

سمندری طوفان ریمل کا اثر شمالی 24 پرگنہ میں بھی نظر آیا۔ یہاں سندیشکھالی میں طوفانی ہواؤں اور بارش کی وجہ سے کئی درخت گر گئے۔ مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں سمندری طوفان ‘ریمل’ کے سندربن سے ٹکرانے کے بعد کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ سمندری طوفان ‘ریمل’ کی زد میں آنے کے بعد، کل رات سے مغربی بنگال کے کئی حصوں میں تیز بارش اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم مسلسل سڑکوں کو صاف کرنے میں مصروف ہے۔

کہاں-کہاں دکھا طوفان کا اثر؟

طوفان ریمل کی آمد کے بعد مغربی بنگال، آسام، تریپورہ، ناگالینڈ، اڈیشہ، اروناچل پردیش سمیت کئی ریاستوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ مغربی بنگال میں موسلادھار بارش اور طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔ ایسے میں ریاست کے کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بنگال میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ریمل کا اثر بنگلہ دیش میں بھی نظر آرہا ہے۔ یہاں سے 8 لاکھ لوگوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Cyclone Remal: ہوائی اڈہ بند، ٹرینوں کو زنجیروں سے باندھا گیا… سمندری طوفان ریمل کے باعث ہائی الرٹ پر بنگال، ہر طرف تباہی کے مناظر

کولکتہ میں موسلادھار بارش کے بعد کئی مقامات پر پانی جمع

سمندری طوفان ریمل کے اترنے کے بعد سے کولکاتہ میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کی وجہ سے کولکاتہ کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ یہی نہیں طوفانی ہواؤں کے باعث کئی مقامات پر درخت بھی اکھڑ گئے۔ جس کی وجہ سے کئی سڑکیں جام ہو گئی ہیں۔ این ڈی آر ایف سمیت تمام ایجنسیاں انہیں ہٹانے میں مصروف ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

14 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

25 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago