مارکسس کمیونسٹ پارٹی سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کا انتقال ہوگیا۔ انہوں نے 72 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ سیتارام یچوری کو دہلی کے ایمس کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ سی پی آئی (ایم) نے منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ 72 سالہ یچوری کا ایمس کے آئی سی یو میں علاج کیا جارہا ہے، وہ سانس کی نالی کے شدید انفیکشن میں مبتلا تھے۔ انہیں 19 اگست کو ایمس کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔لیکن اب خبر آئی کہ وہ اس بار ایمس سے گھر واپس نہیں لوٹ سکے،چونکہ ایمس میں اس بار ان کی سانسیں ہمیشہ ہمیش کیلئے تھم گئیں اور وہ اب ہمارے بیچ نہیں رہے۔
آپ کو بتادیں کہ سیتارام یچوری 12 اگست 1952 کو مدراس (چنئی) میں تیلگو بولنے والے برہمن گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد سرویشور سومیاجولا یچوری آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں انجینئر تھے۔ ان کی والدہ کلپکم یچوری ایک سرکاری افسر تھیں۔ سیتارام یچوری نے پریذیڈنٹ اسٹیٹ اسکول، نئی دہلی میں تعلیم حاصل کی اور سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ہائر سیکنڈری امتحان میں آل انڈیا فرسٹ رینک حاصل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سینٹ سٹیفن کالج دہلی سے اکنامکس میں بی اے (آنرز) کی تعلیم حاصل کی اور پھر جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے ایم اے اکنامکس کیا۔ انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایمرجنسی کے دوران جے این یو میں طالب علم تھے۔
یچوری پچھلے کچھ دنوں سے ریپسٹری سپورٹ پر تھے، ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا علاج کر رہی تھی۔ یچوری نے 2015 میں پرکاش کرات کی جگہ سی پی ایم جنرل سکریٹری کا عہدہ سنبھالا تھا۔بتادیں کہ یچوری نے 1974 میں اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا میں شامل ہوکر طلبہ کی سیاست کا آغاز کیا۔ کچھ دنوں بعد وہ سی پی آئی (ایم) کا رکن بن گئے۔ یچوری کو ایمرجنسی کے دوران گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔وہ راجیہ سبھا کے رکن بھی رہ چکے ہیں ،سال 2005 سے 2017 تک مسلسل وہ راجیہ سبھا کے رکن رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…