قومی

Haryana Election: ‘ جو رام کو لائے ہیں ہم ان کو لائیں گے’ گانے والے گلوکار کنہیا مِتّل کا فیصلہ، بی جے پی کو کہیں گے خیرباد، کانگریس سے ملائیں گے ہاتھ

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔ معروف گلوکار کنہیا متل کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ کنہیا متل ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہیں۔ کنہیا متل کا گانا یوپی الیکشن کے دوران مقبول ہوا تھا۔ کنہیا متل وہی ہیں جنہوں نے گانا گایا ‘جو رام کو لائے ہیں، ہم انکو لائیں  گے’۔

جب کنہیا متل سے یہ سوال کیا گیا کہ  کیا انہیں ٹکٹ نہ ملنے پر کوئی ناراضگی ہے؟ اس پر کنہیا متل نے کہا کہ کوئی ناراضگی نہیں ہے، لیکن میرا ذہن کانگریس سے جڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا، “میں نے پہلے کبھی کسی پارٹی کے لیے کام نہیں کیا۔ لیکن، مجھے لگتا ہے کہ مجھے کانگریس میں شامل ہونا چاہیے۔” انہوں نے کہا کہ ونیش پھوگاٹ بھی کانگریس سے وابستہ ہیں، اس کے باوجود وہ تنقیدوں کا سامنا کر رہی ہیں۔ اس سے مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ کہیں نہ کہیں ہم اس پارٹی کی حمایت کر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اگر معاملہ حل ہوجاتا ہے تو وہ یقینی طور پر کانگریس میں جائیں گے۔

کنہیا متل نے بتایا کہ انہوں نے کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیوں کیا۔

جب کنہیا متل سے پوچھا گیا کہ ان کا گانا ‘جو رام کو لائے ہیں، ہم انکو لائیں گے’ بی جے پی کی انتخابی مہم میں بہت مقبول ہوا تھا۔ آپ نے یہ بھی کہا تھا کہ کانگریس نے بھی رام کو آنے سے روک دیا، ایسے میں اتنا بڑا فیصلہ کیسے لیا جا سکتا ہے؟ اس پر کنہیا متل نے کہا کہ نہیں، میں نے ایسا نہیں کہا، بلکہ میں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی رام مندر کا فیصلہ لے کر آتے تو میں ان کے لیے بھی گانا گاتا، لیکن اب ایسا محسوس ہورہا ہے۔ ملک کے اندر ہمیں کانگریس کے ساتھ ہونا چاہیے، یہ بات آنے والے نوجوانوں کو بھی سمجھنی چاہیے۔”

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

55 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago