قومی

Sikkim Statehood Day 2026:سکم کی 50 ویں  یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کریں گے پی ایم مودی، تیاریوں میں مصروف سی ایم تمانگ

سکم  کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ نے پیر کو “سمن بھون” میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ سکم دورے کی تیاریوں کا جامع جائزہ لینا تھا۔

سکم کی 50ویں یوم

حکام کے مطابق  وزیر اعظم مودی کا یہ دورہ اسی ماہ کے آخر میں سکم کی 50ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے اختتامی پروگرام کے دوران متوقع ہے۔ یہ موقع سکم کے بھارتی یونین میں شامل ہونے کے 50 سال مکمل ہونے کی علامت ہے۔

سیکورٹی اور انتظامات پر خصوصی توجہ

میٹنگ میں سیکورٹی، لاجسٹکس، بنیادی ڈھانچے اور پروگرام کے تال میل سمیت تمام اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت دی کہ:

تمام محکمے باہمی تال میل کے ساتھ مقررہ وقت میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔

مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون برقرار رکھتے ہوئے سیکیورٹی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے۔

پروگرام مقامات پر بھیڑ کے انتظام اور ہنگامی طبی سہولیات کو مضبوط بنایا جائے

ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے پی ایم مودی

وزیراعلیٰ تمانگ نے ان اہم منصوبوں کا بھی جائزہ لیا ، جن کا افتتاح یا سنگ بنیاد وزیر اعظم مودی اپنے دورے کے دوران رکھ سکتے ہیں۔ متعلقہ محکموں نے اپنی پیش رفت رپورٹ پیش کی، جس پر وزیر اعلیٰ تمانگ نے ہدایت دی کہ تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل تیار ہوں۔

بنیادی ڈھانچے کی تیاری

میٹنگ میں سڑک رابطوں اور عوامی سہولیات پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ تمانگ نے اس تقریب کو ریاست کی تاریخ کا تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامات ایسے ہوں کہ عوام کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

اہم شخصیات کی شرکت

اس اہم میٹنگ میں کابینہ وزراء، اراکین اسمبلی، چیف سیکریٹری، سینئر افسران اور مختلف محکموں کے سربراہان شریک ہوئے۔ تیاریوں کی نگرانی کے لیے آئندہ دنوں میں مزید جائزہ میٹنگز بھی منعقد کی جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

France Protests Inflation Violence: فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لگژری برانڈز کے شوروم لوٹے گئے، گاڑیوں کو لگا دی گئی آگ

فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…

30 minutes ago

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

2 hours ago

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

4 hours ago

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

5 hours ago