قومی

Siddaramaiah and DK Shivakumar Oath Ceremony: کرناٹک کے وزیراعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کا باضابطہ اعلان، سدارمیا ہوں گے کرناٹک کے وزیراعلیٰ، ڈے کے شیو کمار کو ملی نائب وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری

کرناٹک کے وزیراعلیٰ کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ سدارمیا کانگریس کے وزیراعلیٰ ہوں گے جبکہ نائب وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ڈے کے شیوکمارکو سونپی گئی ہے۔ یہ اعلان کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اورکرناٹک کانگریس کے انچارج رندیپ سرجے والا نے پریس کانفرنس میں باضابطہ اعلان کیا۔

کرناٹک میں 20 مئی کو دوپہر 12:30 بجے حلف برداری تقریب منعقد کی جائے گی۔ کانگریس کے کے سی وینو گوپال نے بتایا کہ اسی دن وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ سمیت کابینی وزرا بھی حلف لیں گے۔

کے سی وینوگوپال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سدارمیا کرناٹک کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ ساتھ ہی ڈی کے شیو کمارنائب وزیراعلیٰ ہوں گے۔ ساتھ ہی سال 2024 تک وہ کانگریس کے ریاستی صدربنے رہیں گے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

The Signature Award 2026: نودیپ سنگھ کو سپلائر ڈیولپمنٹ میں نمایاں خدمات کے لیے ’دی سگنیچر ایوارڈ 2026‘ سے نوازا گیا

نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…

1 hour ago