نئی دہلی، 26 نومبر (بھارت ایکسپریس): دہلی کی ایک عدالت نے ہفتے کے روز آفتاب امین پونا والا، جو اپنی ساتھی شردھا واکر کے قتل کے ملزم ہیں، کو 14 دن کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اسے امبیڈکر اسپتال سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ساکیت عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اسے میڈیکل چیک اپ کے لئے لے جایا گیا تھا۔ اب اسے تہاڑ جیل منتقل کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اسپیشل کمشنر آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) ساگر پریت ہڈا نے پولی گراف ٹیسٹ میں مزید کارروائی کے لئے ملزم کو پیش کرنے کی قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ ادھر ذرائع کے مطابق پونا والا کا نارکو ٹیسٹ پیر کو کرائے جانے کا امکان ہے۔ جمعہ کو اس کا پولی گراف ٹیسٹ نامکمل رہا تھا۔
22 نومبر کو پچھلی سماعت کے دوران پونا والا نے عدالت کو بتایا تھا کہ اسے واکر نے اکسایا تھا۔ جج نے اس کے بعد اس سے پوچھا کہ کیا تفتیش کے دوران اس کے ساتھ کوئی بدتمیزی کی گئی ہے یا اسے کوئی پریشانی ہوئی ہے۔ آفتاب نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ تعاون کر رہا ہے لیکن وہ سب کچھ ایک ساتھ یاد نہیں کر سکتا اور جب کریے گا تو بتائے گا۔ اس نے جج کو یہ بھی بتایا کہ اسے اکسایا گیا جس کی وجہ سے اس نے شردھا کو قتل کیا۔
کیا تھا معاملہ؟
واکر اور پونا والا کی ملاقات 2018 میں ڈیٹنگ ایپ ‘بمبل’ کے ذریعے ہوئی تھی۔ وہ 8 مئی کو دہلی آیا اور 15 مئی کو چھتر پور کے علاقے میں شفٹ ہو گیا۔ 18 مئی کو پونا والا نے مبینہ طور پر اسے قتل کیا اور اس کی لاش کے 35 ٹکڑے کر دیئے۔ 18 دن تک وہ اس کے جسم کے اعضاء کو مختلف مقامات پر پھینکتا رہا۔
مبینہ طور پر وہ امریکی کرائم شو ‘ڈیکسٹر’ سے متاثر تھا، جو ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کرتا ہے جو دوہری زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…