مہاراشٹرشیوسینا (یوبی ٹی) سربراہ ادھوٹھاکرے نے اتوار(28 جون) کوپریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے رام مندرچڑھاوا چوری سے متعلق بی جے پی پرتنقید کی ہے۔ پربھنی میں پریس کانفرنس میں ادھوٹھاکرے نے کہا- “رام مندرکم، دکان زیادہ ہوگیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “مندروہیں بنائیں گے، کہتے تھے۔ کیوں بنوانا تھا، اب سمجھ میں آیا ہے۔”
ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا، “رام مندرہندووں کی پوجا (عبادت) کا مقام ہے، لیکن بی جے پی نے وہاں دکان کھول لی ہے اوربھگوان رام کے نام پردھندا شروع کردیا ہے۔” انہوں نے یہ بھی کہا، رام مندرمیں چڑھاوا چوری کا معاملہ صرف چوری کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ ہندووں اورہندتوا کے ساتھ دھوکہ ہے۔”
مہاراشٹرٹی ای ٹی پیپرلیک پرکیا بولے ادھو ٹھاکرے؟
اتوار(28 جون) کوہونے والی مہاراشٹرٹی ای ٹی کے امتحان کا پیپرلیک ہوگیا۔ اس موضوع پرادھوٹھاکرے نے کہا، “پیپرلیک ہونا ریاست کے لئے شرمناک ہے۔ پیپرکولیک کرنے والے ایک ہی خاص فیملی کے لوگ ہیں، اس لئے وہ بغیرکسی مدد کے بچ جائیں گے اورپھرسے پیپرلیک کے حادثات کو انجام دینے کے لئے باہرآجائیں گے۔” انہوں نے مزید کہا، “دھوکہ کا کیڑا مہاراشٹرکو کھوکھلا کررہا ہے۔ وقت رہتے ہوئے اگرہم نے اسے نہیں کچلا تونہ ہی مہاراشٹربچے گا اورنہ ہی یہ ملک بچے گا۔”
شیوسینا یوبی ٹی کے باغی رکن پارلیمنٹ سنجے دیشمکھ پربولا حملہ
شیوسینا (یوبی ٹی) سربراہ ادھوٹھاکرے نے باغی رکن پارلیمنٹ سنجے دیشمکھ اوربی جے پی پرسخت تنقید کی۔ پارٹی کارکنان کومخاطب کرتے ہوئے ادھوٹھاکرے نے رائے دہندگان سے ایک ‘غدار’ کومیدان میں اتارنے کے لئے عوامی طورپرمعافی مانگی اورشہریوں سے بی جے پی کو سیاسی پارٹی کے لئے جوابدہ ٹھہرانے کی گزارش کی۔
یہ بھی پڑھیں: چڑھاوا چوری کے بعد اب زمین کی خریدوفروخت گھوٹالہ کی جانچ کرے گی ایس آئی ٹی
ادھو ٹھاکرے نے چل رہی مانسون کی بارش اورمہاراشٹر کے سیاسی ماحول کے درمیان موازنہ کیا۔ بارش میں تاخیرکے باوجود اپنا زراعتی کام چھوڑکرریلی میں شامل ہونے آئے کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا- “جس طرح بارش نئی ٹہنیاں لاتی ہے اورسڑے ہوئے پتوں کوجھاڑدیتی ہے، اسی طرح میرے سامنے بیٹھے ہوئے وفادار، کٹرشیوسینک، میرے مانسون ہیں، سڑے ہوئے پتے گرگئے ہیں اورنئے اوروفادارٹہنیاں نکل رہی ہیں۔”
بھارت ایکسپریس اردو-
سی جے پی رہنما سورَو داس نے کہا کہ وہ جنتر منتر میں داخل ہو…
پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…
پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…
راہل گاندھی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ جب تک عرضی میں اٹھائے…
دہلی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ وہ مقامات ہیں جہاں ٹریفک متاثر…
ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے…