قومی

Shawwal moon sighted in Pakistan: پاکستان میں نظرآیا شوال کا چاند، کل ہوگی عید، ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر اور لداخ میں بھی عید الفطر کل

ہندوستان کے بیشتر حصوں سےا یسی رپورٹ آرہی ہیں کہ وہاں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے ،ایسی صورت میں 10 اپریل کو عیدکا چاند نظر آئے گا اور 11 اپریل کو ہندوستان میں عید کی نماز ادا کی جائے گی ۔ہندوستان کی مختلف ریاستوں کی رویت ہلال کمیٹی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی سمیت لکھنو کی مرکزی چاند کمیٹی کی طرف سے باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کرکے اس کی اطلاع دی گئی ہے کہ آج شوال کا چاند نظرنہیں آیا ہے ،ایسی صورت میں مکمل 30 روزے رکھے جائیں گے اور کل یعنی بدھ کا دن رمضان کا آخری روزہ ہوگا ،جبکہ جمعرات کو نماز عید ادا کی جائے گی۔

حالانکہ مرکز کے زیرانتظام لداخ سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہاں کل عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ لداخ کی مسئول ھلال کمیٹی اثنا عشریہ کرگل نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہاں مختلف مقامات سے ہلال عید نظرآنے کی خبر موصول ہوئی ہے، ایسی صورت میں کل یعنی بدھ کے روز عید الفطر منانے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

جبکہ  کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام کے بقول خطہ لداخ اور چناب سمیت متعدد علاقوں سے سے رویت کی تصدیق کی خبریں موصول ہوئیں ہیں ،جن کی بنیاد پر یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ جموں کشمیر میں بھی کل نماز عید  ادا کی جائے گی۔ چونکہ کشمیر کا مطاف پاکستان کے مطاف سے ملتاجلتا ہے اور پاکستان میں  متعدد مقامات سے رویت کی تصدیق کے بعد مرکزی ہلال کمیٹی نے کل عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ بنگلہ دیش میں رویت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے جمعرات کو عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جبکہ جموں کشمیر اور لداخ میں بھی رویت کی تصدیق کے بعد مفتی اعظم ناصر الاسلام اور مسئول ہلال کمیٹی اثنا عشریہ کرگل کی طرف سے کل نماز عید ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago