قومی

Shashi Tharoor Suggests ‘BHARAT’ As Opposition Bloc Name: کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور کا طنز، کہا۔ اگر اپوزیشن اتحاد خود کو ‘بھارت’ کہنے لگے تو نام بدلنے کا کھیل روک دے گی حکومت

نئی دہلی: کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن ششی تھرور نے بدھ کے روز حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن اتحاد خود کو ‘الائنس فار بیٹر منٹ، ہارمنی اینڈ رسپانسبل ایڈوانسمنٹ فار ٹومارو’ (بھارت) کہنے لگے تو شاید حکمران جماعت ‘‘نام بدلنے کا گھٹیا کھیل’’  بند کردے۔ ان کا یہ تبصرہ صدر دروپدی مرمو کی طرف سے جی 20 ڈنر کے لیے بھیجے گئے دعوت نامے کے بعد آیا، جس میں صدر کو ‘پرسیڈینٹ آف بھارت’ کے طور پر مخاطب کیا گیا ہے۔ اپوزیشن نے مودی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ لفظ ’انڈیا‘ کو ہٹا کر ملک کا نام بدل کر صرف بھارت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

 تھرور نے ایکس پر پوسٹ کیا، “ہم اپنے آپ کو ‘الائنس فار بیٹر منٹ، ہارمنی اینڈ رسپانسبل ایڈوانسمنٹ فار ٹومارو’ (بھارت) کہہ سکتے ہیں۔ تب شاید ہو سکتا ہے کہ حکمران جماعت نام بدلنے کے اس گھناؤنے کھیل کو روک دے’۔

 

کانگریس حزب اختلاف کے اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) میں شامل ایک پارٹی ہے۔ تھرور نے منگل کو کہا تھا کہ ‘بھارت’ کو ‘بھارت’ کہنے میں کوئی آئینی اعتراض نہیں ہے، لیکن انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اتنی ‘بے وقوف’ نہیں ہوگی کہ ‘انڈیا’ نام کو مکمل طور پر ختم کردے، جسے دنیا بھر میں ایک بیش قیمتی برانڈ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کے بانی محمد علی جناح نے ‘انڈیا’ نام پر اعتراض کیا تھا۔

دوسری جانب کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کا نام ‘انڈیا’ سے ‘بھارت’ کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا جب تک کہ اس سے لوگوں کو فائدہ نہ ہو۔ انڈیا-بھارت نام کے تنازعہ کے درمیان، انہوں نے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر طنز کیا اور پوچھا کہ اس کے کون سے وعدے پورے ہوئے ہیں۔ شیوکمار نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا، “ملک کو بدلنا ضروری ہے، نام بدلنا نہیں۔ ملک میں تبدیلی آنی چاہیے، ہندوستان میں کچھ تبدیلی آنی چاہیے جسے وہ ‘بھارت’ کہہ رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Atal Awasiya Yojana: اتر پردیش کی بیٹیوں کو ملے گی بالکل مفت تعلیم، اٹل آواسیا یوجنا سے فائدہ اٹھانے کے لیے جانیے کیا کرنا ہوگا

اٹل آواسیا یوجنا کے تحت مزدوروں اور یتیم بچوں کی بیٹیوں کو چھٹی سے بارہویں…

9 minutes ago

Weather Update: اگلے 8 گھنٹوں میں 13 ریاستوں میں موسم کی دوہری مار، 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان اور موسلادھار بارش کا الرٹ

محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو، کیرالہ اور مہاراشٹر سمیت 13 ریاستوں میں تیز بارش اور…

3 hours ago