قومی

Shashi Tharoor: ششی تھرور نے پارلیمنٹ میں آپریشن سندور پر بحث کرنے کے پارٹی کی پیشکش کو ٹھکرایا، جانیے کیا دیا جواب

پارٹ ذرائع کے مطابق کانگریس نے اپنے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور سے پوچھا تھا کہ کیا پارلیمنٹ میں آپریشن سندور کے موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں، مگر تھرور نے یہ پیشکش قبول نہیں کی اور اس کے بجائے انھوں نے ’’انڈین پورٹس بل 2025‘‘ پر گفتگو کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ پارٹی کے ساتھ ششی تھرور کی کشیدگی کے پیش نظر یہ پیش رفت نہایت اہم مانی جا رہی ہے۔

پارٹی کے ایک سینئر عہدے دار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’یہ ایک معمول کی روایت ہے کہ سینئر رہنماؤں سے پوچھا جاتا ہے کہ آیا وہ کسی بڑے مسئلے پر بولنے کے خواہش مند ہیں یا نہیں۔ گورو گوگوئی اور کے سریش نے انھیں آپریشن سندور پر مباحثے میں بات کرنے کی پیش کش کی، جس پر انھوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موضوع پر نہیں بلکہ پورٹس بل پر بولنا چاہتے ہیں۔‘‘ اس بیان پر ششی تھرور کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے ہفتے میں ہونے والی رکاوٹوں کے بعد دوپہر سے پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں گرماگرم بحث جاری ہے، جہاں حکومتی اتحاد اور حزب اختلاف کے درمیان قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی جیسے حساس موضوعات پر بھی بات جاری ہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گرد حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی رہی، جس میں 26 عام شہری مارے گئے۔ علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ انھوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کی کوشش کی، حالاں کہ حکومت نے ٹرمپ کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago