آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے پیر کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انھیں ریاست میں سماجی و اقتصادی شعبوں میں نمایاں پیش رفت اور مختلف فلاحی اسکیموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آسام کی ترقیاتی حکمت عملی، مستقبل کے منصوبے اور ریاست کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔
سی ایم سرما نے اس ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملنے کا موقع میسر ہوا۔ انھیں سماجی و اقتصادی شعبوں میں آسام کی نمایاں پیش رفت اور بڑی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔‘‘ سی ایم سرما نے مزید کہا کہ ’’آسام کے لوگوں کی طرف سے 8 ستمبر کو ریاست میں ان کا استقبال کرنے کی ہماری توقع سے بھی آگاہ کیا – ایک ایسا لمحہ جو ہماری ریاست کے ترقی کے سفر میں ایک اور سنگ میل بنے گا۔‘‘
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 8 ستمبر کو آسام کا دورہ کریں گے جہاں وہ بھارت رتن ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کی صد سالہ پیدائش کی تقریب کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ گولا گھاٹ ضلع کے نومالی گڑھ میں ملک کے پہلے بایو ایتھنول پلانٹ کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے، جو ماحول دوست توانائی کی پیداوار میں ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔
یہ منصوبہ آسام کی معیشت کو مستحکم کرنے اور زرعی شعبے کو نئی تقویت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آسام میں جاری ترقیاتی منصوبے نہ صرف ریاست بلکہ پورے ملک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی مختلف اسکیموں کے ذریعے آسام کی عوام کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں اور معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…