قومی

Shashi Tharoor gets big relief from Supreme Court: وزیر اعظم مودی کا شیولنگ پر بیٹھے بچھو سے موازنہ کرنے کے معاملے میں ششی تھرور کو ملی بڑی راحت، سپریم کورٹ نے نچلی عدالت میں جاری کارروائی پر لگائی روک

نیو دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کا شیولنگ پر بیٹھے بچھو سے موازنہ کرنے کے معاملے میں کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے نچلی عدالت میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔ تھرور کی درخواست پر عدالت نے شکایت کنندہ اور بی جے پی لیڈر راجیو ببر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ تھرور نے دہلی ہائی کورٹ سے درخواست خارج کرنے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

بتا دیں کہ گزشتہ ہفتے دہلی ہائی کورٹ نے ان کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کے خلاف شیولنگ پر بچھو جیسے الزامات نفرت انگیز اور قابل مذمت ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا تھا کہ کارروائی کو منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ عدالت نے ششی تھرور کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے انہیں تعزیرات ہند کی دفعہ 500 کے تحت طلب کرنے کے لیے کافی مواد موجود ہے۔

 پی ایم مودی کے خلاف ’بچھو‘ بولنے کے الزام میں درج کیا گیا تھا مقدمہ 

واضح رہے یہ مقدمہ ششی تھرور پر پی ایم نریندر مودی کے خلاف ’بچھو‘ بولنے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔ یہ عرضی بی جے پی لیڈر راجیو ببر نے دائر کی تھی۔ 28 اکتوبر 2018 کو بنگلور لٹریچر فیسٹیول میں ششی تھرور نے وزیر اعظم نریندر مودی کو شیولنگا پر بیٹھا بچھو کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’بہار میں ڈبل انجن والی حکومت مکمل طور پر ہو چکی ہے ناکام…‘‘، سمستی پور پہنچے تیجسوی یادو نے لاء اینڈ آرڈر پر اٹھائے سوال

درخواست میں تھرور کے بیان کو بتایا گیا ہے ناقابل برداشت

راجیو ببر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ شیو کے بھکت ہیں اور ششی تھرور کے بیان نے لاتعداد شیو بھکتوں کے جذبات سے کھیلا ہے۔ درخواست میں ششی تھرور کے بیان کو ناقابل برداشت بتایا گیا ہے۔ درخواست میں ششی تھرور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 499 اور 500 کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Gopal Krishna

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

39 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

51 minutes ago