قومی

Acharya Pramod Krishnam: ڈونلڈ ٹرمپ اور پی ایم مودی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے آچاریہ پرمود نے کہا-یہ سناتن کی جیت

Acharya Pramod Krishnam: امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ فاکس نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ ٹرمپ کو 277 اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو 226 الیکٹورل کالج ووٹ ملے۔ ایسے میں دنیا بھر سے ڈونلڈ ٹرمپ کو لوگ اپنے اپنے انداز میں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ آچاریہ پرمود کرشنم نے ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ لیکن انہوں نے الگ انداز میں انہیں مبارکباد دی ہے۔ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آچاریہ پرمود نے ایکس پر لکھا، یہ سناتن کی جیت ہے۔

امریکی انتخابات 2024 غیر یقینی صورتحال اور پولرائزیشن کے درمیان ہوئے۔ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے پہلی بار امریکہ کی خاتون صدر بننے کا امکان تھا۔ تاہم وہ ٹرمپ سے بہت پیچھے رہ گئی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ تیسری بار وائٹ ہاؤس پہنچیں گے۔

ایکس پر تصویر کی شیئر

اسی سلسلے میں کلکی دھام پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں پی ایم مودی ڈونلڈ ٹرمپ کو گلے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں آچاریہ پرمود کرشنم نے لکھا ہے کہ ’’یہ سناتن کی جیت ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں- PM Modi congratulated Trump on his victory: پی ایم مودی نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو دی مبارکباد،کہا-آئیے مل کر لوگوں کی بہتری کیلئے کام کریں

پی ایم مودی نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو دی مبارکباد

امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایک طرف جہاں ٹرمپ جشن منارہے ہیں وہیں انہیں ملک وبیرون ملک سے مبارکبادیاں بھی ملنا شروع ہوگئیں ہیں۔ اس ضمن میں وزیراعظم نریند ر مودی نے پہل کی ہے اور انہیں نے سب سے پہلے ٹرمپ کو انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ پی ایم مودی نے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر اپنے پوسٹ میں لکھا کہ ‘میرے دوست ٹرمپ کو  تاریخی انتخابی جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ جیسا کہ آپ اپنی پچھلی میعاد کی کامیابیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں، میں ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے تعاون کی تجدید کا منتظر ہوں۔ آئیے مل کر اپنے لوگوں کی بہتری اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے کام کریں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…

4 hours ago

Social Justice Summit: سشما سوراج بھون میں سجے گا سماجی انصاف کا عظیم الشان پلیٹ فارم، وزیر اعظم مودی اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب

19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…

6 hours ago

PM Modi Meets Prince William and Kate: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات، ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…

6 hours ago

Ukraine Crisis: کیا یوکرین جنگ ختم ہوگی؟ الاسکا میں ناکام مذاکرات کے بعد کل ٹرمپ اور پوتن کی اہم ملاقات

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…

6 hours ago