قومی

US Elections 2024: پی ایم مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر کی بات، وزیر اعظم نے کہا – ایک بار پھر مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں

US Elections 2024: امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس کو شکست دی ہے۔ ٹرمپ کو 277 جبکہ کملا ہیرس کو 224 سیٹیں ملی ہیں۔ ٹرمپ کو اس بڑی فتح پر دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے بدھ (6 نومبر) کو دیر شام ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات کی اور انہیں ان کی جیت پر مبارکباد دی۔

پی ایم مودی نے ٹرمپ سے کی بات

پی ایم مودی نے ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی فون پر بات چیت کے بارے میں جانکاری دی۔ پی ایم مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’میرے دوست صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی اور انہیں ان کی عظیم فتح پر مبارکباد دی۔ ٹیکنالوجی، دفاع، توانائی، خلائی اور دیگر کئی شعبوں میں ہندوستان-امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک بار پھر مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

اس دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ پوری دنیا پی ایم مودی سے پیار کرتی ہے۔ ہندوستان ایک شاندار ملک ہے اور پی ایم مودی ایک شاندار شخص ہیں۔ صدر ٹرمپ نے پی ایم مودی سے کہا کہ وہ انہیں اور ہندوستان کو سچا دوست سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی ان عالمی رہنماؤں میں سے ایک ہیں جن سے انہوں نے اپنی جیت کے بعد سب سے پہلے بات کی۔

یہ بھی پڑھیں- PM Modi congratulated Trump on his victory: پی ایم مودی نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو دی مبارکباد،کہا-آئیے مل کر لوگوں کی بہتری کیلئے کام کریں

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس


سے قبل پی ایم مودی نے X پر لکھا تھا، ”میرے دوست ٹرمپ کو ان کی تاریخی انتخابی جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ جیسا کہ آپ اپنی پچھلی میعاد کی کامیابیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں، میں ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے تعاون کو بڑھانے کا منتظر ہوں۔ آئیے ہم سب مل کر اپنے لوگوں کی بہتری اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے کام کریں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

15 minutes ago

Delhi Pollution: دہلی میں آلودگی کے خلاف پابندیاں: یکم نومبر سے ان گاڑیوں کے داخلے پر روک

سردیوں میں بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے یکم نومبر سے دہلی…

30 minutes ago

Cyclone Arnab: طوفان ’ارنب‘ کے باعث جھارکھنڈ کے 7 اضلاع میں شدید بارش کا ’اورنج الرٹ‘، کب ملے گی راحت؟

محکمۂ موسمیات نے ریاست کے پورے مغربی خطے میں شدید سے بہت شدید بارش کے…

1 hour ago