قومی

Sharad Pawars Party will now be NCP Sharad Chandra Pawar: شرد پوار کی پارٹی کو ملا نیا نام، اب نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندر پوار سے جانی جائے گی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا نام اورانتخابی نشان چھن جانے کے بعد شرد پوار گروپ کو این سی پی کی شرد چندرپوار کے نام سے جانا جائے گا۔ شرد پوار نے الیکشن کمیشن کے سامنے پارٹی کے تین نئے نام اورانتخابی نشان کی تجویز پیش کی تھی۔ ایک دن پہلے ہی اجیت پوار گروپ کو اصلی این سی پی مانے جانے کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے لئے شرد پوار کو بدھ کی شام تک کا وقت دیا تھا۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) پراختیار سے متعلق چچا شرد پوار اور بھتیجے اجیت پوارکے درمیان جنگ چل رہی تھی۔ الیکشن کمیشن نے ایک دن پہلے ہی اجیت پوار گروپ کو اصلی این سی پی مانا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی کا انتخابی نشان گھڑی اور پارٹی کا نام بھی شرد پوار سے چھن گیا تھا۔ اس کے بعد ہی شرد پوار کو پارٹی کے لئے نیا نام اورانتخابی نشان طے کرنے کا وقت دیا گیا تھا۔ شرد پوار نے تین متبادل دیئے تھے، ان میں سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندرپوار نام طے کردیا گیا ہے۔

شرد پوار نے دی تھی یہ تجویز

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی این سی پی پربھتیجے اجیت پوار کا قبضہ ہونے کے بعد شرد پوار نے الیکشن کمیشن پارٹی کے تین نئے نام اورانتخابی نشان دیئے ہیں۔ ان میں پارٹی کے نام تین نام نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد پوار، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندرپوار، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد راو پوار نام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انتخابی نشان میں چائے کا کپ، اگتا سورج اور برگد کے پیڑ کا متبادل دیا گیا ہے۔ اس میں سے الیکشن کمیشن نے پارٹی کے نام پر فیصلہ کردیا ہے۔ انتخابی نشان پرابھی بات چیت چل رہی ہے۔

چچا سے سیکھی سیاست اور چھین لی پارٹی

مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اب این سی پی کے اصلی مالک ہوگئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اجیت پوار نے اپنے چچا سے ہی سیاست کا سبق پڑھا اور چچا شرد پوار سے پارٹی چھین لی۔ دراصل، شرد پوار اپنی بیٹی سپریا سولے کو اپنا سیاسی وارث بنانا چاہتے تھے، لیکن اجیت پوار نے پارٹی کے ایک گروپ پرقبضہ کیا اور مہاراشٹر حکومت میں شامل ہوکر نائب وزیراعلیٰ بھی بن گئے۔ پارٹی صدر شرد پوار کو بے دخل کرکے پارٹی کی کمان بھی سنبھال لی۔ اس کے بعد سے ہی معاملہ عدالت اورالیکشن کمیشن میں چل رہا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

41 mins ago