قومی

Sharad Pawar on Ajit Pawar Plane Crash: اجیت پوارکا طیارہ حادثہ یا سازش کا شکار؟ بھتیجے کی موت کے بعد شرد پوارکا پہلا ردعمل

اپنے بھتیجے اجیت پوارکی موت پرشرد پوارکا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ پوری طرح سے حادثہ ہے۔ اس میں کوئی سازش نہیں ہے۔ شرد پوارنے اپیل کی کہ اس حادثے پرسیاست نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پوارکی موت سے مہاراشٹرکوبہت بڑا نقصان ہوا ہے، جس کی کوئی بھرپائی نہیں ہے۔

اس میں سیاست نہ لائیں، یہی میری گزارش: شرد پوار

شرد پوارنے کہا کہ جوحادثہ ہوا ہے، وہ بہت ہی مایوس کن ہے۔ ایک محنتی شخص کے جانے سے مہاراشٹرکونقصان ہوا ہے۔ جو نقصان ہوا ہے، وہ بھرکرآنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، “آج سبھی چیزیں اپنے ہاتھ میں نہیں ہیں۔ میں آج ونائک راؤ سے ملا۔ کچھ شرپسند قوتیں جان بوجھ کرمعاشرے میں اس قسم کا پروپیگنڈہ کر رہی ہیں کہ اس حادثے کے پیچھے کوئی سیاسی سازش ہے۔ اس میں کوئی سیاست نہیں ہے۔ یہ محض ایک حادثہ ہے۔ مہاراشٹراورہم سب کواس سے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ برائے مہربانی اس میں سیاست نہ لائیں، یہ میری درخواست ہے۔”

جمعرات کوادا کی جائیں گی آخری رسومات

ودیا پرتشٹھان کے ٹرسٹی کرن کے مطابق اجیت پوارکا جسد خاکی آج ودیا پرتشٹھان گراؤنڈ میں عوام کے آخری دیدارکے لئے رکھا جائے گا، جبکہ آخری رسومات کل صبح 11 بجے انجام دی جائیں گی۔ کرن نے اے این آئی کوبتایا: ’’اجیت پوارکی آخری رسومات کل صبح 11 بجے ادا کی جائیں گی، آج عوام انہیں آخری بارخراج عقیدت پیش کرسکیں گے۔‘‘ واضح رہے کہ ممبئی سے بارامتی جانے کے دوران اجیت پوارکا چارٹرڈ پلین تباہ ہوگیا۔ اس میں کل پانچ لوگ شامل تھے۔ پانچوں کی موت ہوگئی۔ حادثے میں پانچوں مہلوکین کی لاش پوری طرح مسخ ہوگئی اورنائب وزیراعلیٰ اجیت پوارکی لاش کی شناخت ان کی گھڑی سے ہوئی۔

ریاست میں سوگ، تین دن کا سرکاری ماتم

مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے اجیت پوارکے انتقال پرریاست میں ایک دن کی سرکاری تعطیل اورتین دن کے سوگ کا اعلان کیا۔ اس دوران ریاست بھرمیں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا، کوئی سرکاری تفریحی پروگرام منعقد نہیں ہوگا اوربدھ کے روز28 جنوری 2026 کوتمام ریاستی سرکاری دفاتربند رہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ دیویندرفڑنویس نے کہا کہ اجیت پوار کے انتقال سے پورے مہاراشٹرمیں غم کی لہردوڑگئی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’اجیت دادا ایک محنتی اورمضبوط قیادت تھے، جوکسی بھی حالات میں متزلزل نہیں ہوئے۔ یہ مہاراشٹرکے لئے ایک مشکل دن ہے۔ ایسی قیادت برسوں میں تیارہوتی ہے۔ ان کا انتقال ریاست کے لیے بڑا نقصان ہے اورمیرے لیے ذاتی صدمہ بھی ہے، میں نے ایک دوست کھودیا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

5 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

6 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago