قومی

Maharashtra Political Crisis: شرد پوار اپنی پارٹی میں تقسیم سے نہیں ہیں پریشان، وہ نئے سرے سے کر سکتے ہیں شروعات: سنجے راوت

ممبئی: شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راوت نے ہفتے کے روز کہا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار اپنی پارٹی میں تقسیم سے پریشان نہیں ہیں اور وہ نئے سرے سے شروعات کر سکتے ہیں۔ راوت نے ایک ٹویٹ میں کہا، “میں نے ابھی NCP کے سربراہ شرد پوار سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرعزم ہیں اور عوام کی حمایت ہمارے ساتھ ہے۔ ہم ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ایک نئی شروعات کر سکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے لوگ اس طرح کے ’’سرکس‘‘ کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کریں گے۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار، وزیر اعلیٰ شندے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے متعلق واضح طور پر راوت نے کہا، ’’ایسا لگتا ہے کہ کچھ لوگ مہاراشٹر کی سیاست کو مکمل طور پر خراب کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہیں ان کے منتخب کردہ راستے پر آگے بڑھنے دیں۔

بتا دیں کہ اتوار کے روز اجیت پوار نے ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ اس سے پہلے انہوں نے مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر حمایتی ارکان اسمبلی  کے ساتھ میٹنگ کی اور پھر 17 ایم ایل ایز کے ساتھ شندے حکومت کو حمایت دینے کے لیے راج بھون پہنچے، اور یہاں اجیت پوارنے مہارشٹر کے نائب وزیر اعلی کے  کے طور پر حلف لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اجیت کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی ریاستی اکائی کے سربراہ کے طور پر کام کرنے کا موقع نہ ملنے کے بعد وہ غیر مطمئن تھے۔ پارٹی کے قومی ورکنگ صدر پرفل پٹیل اور سپریا سولے نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ تاہم، سولے میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ اتوار کی صبح این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے پونے میں موجود شرد پوار کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔ سیاسی پیش رفت پر نظر رکھتے ہوئے شرد پوار نے پونے میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور مبینہ طور پر اپنے تمام طے شدہ پروگرام منسوخ کر دیے ہیں۔

اپوزیشن اتحاد کو دھچکا

ذرائع کے مطابق، این سی پی کا بی جے پی-شیو سینا کی حمایت اور حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ 2024 سے پہلے اپوزیشن اتحاد کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے۔ یہ فیصلہ شرد پوار کی منظوری کے بغیر نہیں لیا جا سکتا تھا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

36 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

1 hour ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

5 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago